مسلم لڑکیوں کی بے راہ روی پر روک لگانے کی بیداری لانے بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ جمعیت اہلحدیث کا گلبرگہ میں اہم جلسہ عام
گلبرگہ15 جولائی ( نامہ نگار )ان دنوں ماڈرن کہلانے اور انسٹاگرام ریلس یو ٹیوب شاٹس بنانے کی چکر میں مسلم لڑکیاں بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہیں اور والدین کو اس کا کوئی احساس نہیں ہورہا ہے۔ اس سنگین اور تشویشناک ایمانی مسئلہ پر عامتہ المسلمین بالخصوص والدین کو متوجہ کرنے کیلئے جمعیت اہلحدیث گلبرگہ نے بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ کے زیر عنوان نہایت اہم جلسہ عام منعقد کیا ہے۔ بابا نظر محمد خان امیر جمعیت اہلحدیث اضلاع گلبرگہ و یادگیر نے دفتر جمعیت اہلحدیث پاشاہ پورہ روضہ خورد گلبرگہ میں آج 2 بجے دوپہر علماء و ذمہ داران جمعیت کے ہمراہ اخباری کانفرنس میں جلسہ عام کی تفصیلات بیان کیں۔ بابا نظر محمد خان نے بتایا کہ بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ کے زیر عنوان 20 جولائی بروز ہفتہ بوقت 5:30 بجے شام جلسہ عام بیک وقت دو فنکشن ہالوں میں منعقد کیا گیا ہے۔مغل گارڈن فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں مرد حضرات اور شاداب فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں خواتین شرکت کرسکیں گے۔جلسے میں تمام مکاتب فکر کے عامتہ المسلمین (مرد و خواتین) کی شرکت ضروری ہے۔جلسہ 10 بجے شب اختتام پذیر ہوگا۔بابا نظر محمد خان نے مزید کہا کہ اس جلسہ عام کو مشائخین و سجاد گان اور تمام مکاتب فکر کے علماء کی تائید حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسہ عام کو مہمان مقررین فضیلتہ الشیخ مقصود الحسن فیضی داعی و مبلغ جمعیت اہلحدیث پرتاپ گڑھ،فضیلتہ الشیخ عبد العظیم عمری خطیب مسجد چارمینار اہلحدیث بنگلور، فضیلتہ الشیخ یاسر الجابری محمدی مدنی داعی و مبلغ جمعیت اہلحدیث محبوب نگر خطاب کریں گے۔ بابا نظر محمد خان نے مزید بتایا کہ مشائخین مختلف مکاتب فکر کے علماء و دانشوران اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے۔ فضیلت مآب حضرت سید محمد یداللہ حسینی المعروف نظام بابا جانشین سجادہ نشین بارگاہ نبیرہ حضرت خواجہ بندہ نواز حضرت خواجہ گنج بخشؒ گلبرگہ، محترم شیخ شاہ قوام الدین جنیدی المعروف وہاج بابا برادر سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ گلبرگہ، جناب سید محمود چشتی واڑی جنکشن،جناب ذاکر حسین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند گلبرگہ،جناب عبد الحمید صدر فاران ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ، ڈاکٹر عبد القدیر صاحب چیرمین شاہین گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس بیدر،الحاج الیاس سیٹھ باغبان صدر جمعیت باغبان گلبرگہ، جناب محمد عارف علی منیار نائب صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد محبس گلبرگہ، جناب عبد الرزاق پٹیل افضلپور،جناب عبد العزیز سیٹھ راؤر تعلقہ چیتاپور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ بابا نظر محمد خان نے عامتہ المسلمین مرد و خواتین سے اس اصلاحی جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی پرزور اپیل کی۔جمعیت اہلحدیث کے علماء نے اخباری کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے جلسہ عام کے موضوع کو نہایت حساس قرار دیا اور کہا کہ جلسہ عام میں علمائے کرام مسلم لڑکیوں کی بے راہ روی کے تدارک کے لئے شرعی تدابیر بیان کریں گے۔اس جلسہ عام کے ذریعہ مسلم لڑکیوں کو لاحق خطرات سے آگاہ کرنے کے علاوہ اس حساس مسئلہ پر ملت میں بیداری لانے کے علاوہ ملک کے تمام مسلمانوں کو پیغام دیں گے۔ محمد عرفان سیکریٹری جمعیت اہلحدیث گلبرگہ، اسد سوداگر خازن جمعیت اہلحدیث گلبرگہ،ممتاز سلفی نائب صدر جمعیت اہلحدیث گلبرگہ، اسماعیل جامعی انچارج شعبہ دعوت و تبلیغ جمعیت اہلحدیث گلبرگہ،محمد عظمت فاروقی جوائنٹ سیکریٹری جمعیت اہلحدیث گلبرگہ، عبد العلیم صدر مسجد عبد الخالق جمعیت اہلحدیث گلبرگہ اخباری کانفرنس میں موجود رہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے