صوفیا کی تعلیمات کو عام کرنا خانقاہوں کے سربراہوں کی ذمہ داری اردو زبان و ادب کے فروغ میں صوفیائے کرام کا اہم رول:ڈاکٹر سراج بابا،قاضی محمد علی

صوفیا کی تعلیمات کو عام کرنا خانقاہوں کے سربراہوں کی ذمہ داری اردو زبان و ادب کے فروغ میں صوفیائے کرام کا اہم رول:ڈاکٹر سراج بابا،قاضی محمد علی 



گلبرگہ 21جولائی ( نامہ نگار ) خانقاہوں کے سربراہوں اور مسند نشین اپنے اکابر ین، صوفیا ئے کرام کی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں اور مریدین، متوسلین و معتقدین کو عمل کرنے کی ترغیب دیں۔اس خیال کا اظہار تقدس مآب حضرت ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج باباسجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن ؒ  گلبرگہ نے کیا ہے۔وہ انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے خواجہ بندہ نواز ؒایوان اردو میں منعقدہ تہنیتی تقریب کو مخاطب کر رہے تھے۔جما عت اہل سنت کرناٹک شاخ ضلع گلبرگہ، بھارت ایکتا منچ گلبرگہ کے اشتراک سے ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی کو شیخ کبیر کا منصب حاصل ہونے اور مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی کو کرناٹک اردو اکادمی کا چیر مین نامزد ہونے کی مسرت میں تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ڈاکٹر سراج بابا نے تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خانقاہوں میں مسند نشین ہونے والے مشائخ و سجاد گان پیران طریقت کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ مریدین متو سلین و معتقدین کی مکمل رہنمائی و تر بیت پربھر پور توجہ دیں۔ڈاکٹر سراج بابا نے کہا کہ بارگاہ شیخ دکن ؒ  گلبرگہ کے تحت خد مت خلق اور بارگاہ نبوی ؐ سے جوڑنے کا کام انجام دیا جاناان کے لئے باعث اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ نفل عبادات میں افضل ترین درود پاک ؐکاورد ہے۔بارگاہ شیخ دکن ؒکے حجرہ صلوۃ میں پچھلے 4 سالوں سے بلا انقطا ع درود خوانی کا سلسلہ جا ری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان و ادب کو فروغ دینے میں صوفیائے کرام نے نہایت اہم رول ادا کیا ہے۔ڈاکٹر سراج بابا نے کرناٹک اردو اکادمی کا چیر مین نامزد ہونے پر مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی جامع شخصیت اور مختلف شعبہ ہائے حیات میں گرانقدرخدمات کی چھاپ چھوڑنے والی شخصیت کے ما لک ہیں۔ابتداء میں کارروائی کا آغاز مولانا قاری حارث ثقافی معلم سراج العلوم  دینیہ بارگاہ شیخ دکنؒ کی قرأ ت کلام پاک سے ہوا۔ سید طیب علی یعقوبی،الیاس ہاشمی صابری شاہ آبادی نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا۔عبدالجبار گو لہ ایڈو کیٹ رکن بھارت ایکتا منچ گلبرگہ نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سراج باباصاحب جنیدی اور مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی صاحب سے قوی توقع ہے کہ وہ اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لئے نئی شروعات کریں گے۔ڈاکٹر ماجد داغی معتمد انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ قومی بین الاقومی سطح پر صوفی ازم کو متعارف کروانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی کی احسن خدمات کو سراہتے  ہوئے شیخ کبیر کے منصب پر فائز کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی کی امن و بھائی چارے کو عام کرنے، بین مذاہب اور جملہ مسالک کے مابین اتحاد کی سنجیدہ کوششیں لائق ستا ئش ہیں۔ امجد جاوید موظف پرنسپل نیشنل پی یو کالج گلبرگہ نے موجو دہ پر آشو ب دور میں خانقاہی نظام کو جاری رکھنے اور مریدین،متوسلین و معتقدین کی اصلاحی،روحانی تربیت کے لئے ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی اور ان کے اسلاف کی خدمات کو نہایت قابل تحسین و گرانقدر قرار دیا۔انہوں نے خانوادہ جنیدیہ کے سجادگان کو صوفیانہ مزاج، سادگی پسندی، نرم دم گفتگو،گرم دم جستجو کے متحمل بتایا۔امجد جا وید نے ڈاکٹر سراج بابا جنیدی کو ہندوستان میں سلسلہ جنیدیہ کے شیخ کبیر کا منصب حاصل ہونے کو اہل گلبرگہ کے لئے باعث اعزاز قرار دیا۔مولانا حافظ محمد فخر الدین صدر جماعت اہل سنت کرناٹک ضلع گلبرگہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سراج بابا جنیدی کو عالمی سطح کی تنظیم صدا الجنیدی نے ہندو ستان میں سلسلہ جنیدیہ کے شیخ کبیر کے منصب پر مامور کیا ہے۔انہوں نے ڈاکٹر سراج باباصاحب جنیدی، ان کے والد بزرگواراور اکابرین کے خدمات جلیلہ کا بھر پور احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ سراج بابا صاحب جنیدی بیک وقت تبلیغ اسلام، روحانیت، عشق رسول ؐ کے جذبہ کو  بیدار کرنے، اردو زبان و ادب کے فروغ کے علاوہ خدمت خلق کے شعبہ میں نہایت مخلصانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔حافظ محمد فخر الدین نے مزید کہا کہ شہزادہ محمد جد عان محسن جنیدی نے تنظیم صدا الجنیدی کی جانب سے ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی کو شیخ کبیر کا اعزاز دیتے ہوئے ان کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم صدالجنیدی کی 10رکنی مشاورتی کمیٹی نے خانو ادگان کے اکابرین کی خدمات کا جائزہ لینے کے بعد شیخ کبیر کے اعزاز کے لئے ڈاکٹر سراج بابا جنیدی کو اہل پایا۔مولانا حافظ محمد فخر الدین مانیا ل نے شیخ کبیر کو قرآنی اصطلاح قرار دیتے ہوئے کہا کہ سورہ یو سف میں اس کا ذکر موجود ہے۔رشد و ہدایت کی پیغمبرانہ،داعیانہ  ذمہ داریوں کی تکمیل شیخ کبیر کے منصب کا تقاضہ ہے۔مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی چیر مین اردو اکاڈمی نے ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی کی خدمات کو بھر پو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر سراج بابا جنیدی کے ساتھ تہنیت کی پیش کشی کو اپنے لئے باعث اعزاز قرار دیا۔انہوں نے کرناٹک اردو اکادمی کے تحت اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے انجام دی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان و ادب کے فرو غ کے لئے 10اسکیمات کو قطعیت دی گئی ہے۔مالی حیثیت سے امداد کے مستحق ادباو شعرا کو اکادمی کی جانب سے علاج کے لئے مالی اعانت کی جائے گی۔مشاعروں اور دیگر پرگراموں کے انعقاد کے لئے بھی انجمنوں، اداروں کو اکادمی کی جانب سے مالی اعانت کرنے کے علاوہ ریاست کے 4زونس میں اکادمی خود مشاعروں کا انعقاد کرے گی۔چیر مین کرناٹک اردو اکادمی نے کہا کہ اردو صحافت کا کورس کرنے والے طلباء و طالبات کو ضرو ری کٹس فراہم کرنے کے علاوہ اردو صحافت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا ء و طالبات کو مالی اعانت دی جائے گی۔اردو کے ادبا و شعرا کتب کی اشاعت کے لئے بھی مالی اعانت دینے کے علاوہ ماہانہ غزل کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ماہانہ خبر نامہ، سہ ماہی رسالہ اذکار کی اشاعت عمل میں لائی جائے گی اور ایوارڈس دیئے جائیں گے۔تقدس مآب حضرت سید شاہ حسام الدین حسینی المعروف ہاشم پیر سجادہ نشین بارگاہ تیغ برہنہ ؒنے تہنیتی تقر یب کی صدارت کی۔حضرت سید شاہ ہدایت اللہ صاحب قادری سجادہ نشین بارگاہ عملی محلہ گلبرگہ،حضرت سید شاہ مختار پیراں توکلی سجادہ نشین بارگاہ انب روضہؒ تعلقہ شاہ پور،حضرت سید عامر ثقاف قادری سجادہ نشین روضہ ثقاف ؒبیجا پور، حضرت سید شاہ معین الدین حسینی سجادہ نشین بارگاہ بٹلی الاوہ گلبرگہ اور ڈاکٹر قاضی حامد فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔صدر تقریب و مہمانان خصوصی کے ہاتھوں ڈاکٹر سراج بابا جنیدی اور مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی کو تہنیت پیش کی گئی۔مختلف شخصیات اور انجمنوں، اداروں کی جانب سے بھی ان دونوں شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی۔مولانا حافظ محمد فخر الدین صاحب مانیال نے نہا یت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910













ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے