اندرون چار سال پرانے شہر میں میٹرو ریل راہداری کی تکمی


اندرون چار سال پرانے شہر میں میٹرو ریل راہداری کی تکمی


حیدرآباد۔28جولائی (نامہ نگار ) پرانے شہر کی میٹرو ریل راہداری کو اندرون 4 سال مکمل کرلیا جائے گا اور آئندہ انتخابات میں میں خود میٹرو ریل میں پرانے شہر پہنچ کر عوام سے اپنی پارٹی کے لئے ووٹ مانگوں گا۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پر مباحث کے دوران جناب اکبر الدین اویسی قائد ایوان مقننہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے پرانے شہر کی ترقی اور میٹرو ریل کے سلسلہ میں شبہات کے اظہار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہو ںنے بتایا کہ حیدرآباد میٹرو ریل کی بنیاد رکھنے میں جن لوگوں نے کام کیا ہے انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی نے میٹرو ریل کے منصوبہ کی تیاری کے بعد اسے مرکزی حکومت کے وزیر شہری ترقیات کے پاس پیش کیا تھا اور اس وقت کے مرکزی وزیر شہری ترقیات آنجہانی ڈاکٹر ایس جئے پال ریڈی نے حیدرآباد میٹرو ریل کے لئے 16ہزارکروڑ روپئے منظور کئے تھے اور اس منصوبہ میں پرانے شہر کی میٹرو ریل راہداری بھی شامل تھی لیکن تشکیل تلنگانہ کے بعد بھارت راشٹر سمیتی نے ایل اینڈ ٹی کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے اس منصوبہ کو پس پشت ڈال دیا تھا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ ایل اینڈ ٹی پر یہ واضح کرچکے ہیں کہ اگر وہ پرانے شہر کی میٹرو ریل راہداری کو مکمل کرنے کے اقدامات نہیں کرتے ہیں تو چرلہ پلی یا چنچل گوڑہ جانے کے لئے تیار رہیں۔چیف منسٹر نے کہا کہ املی بن بس اسٹیشن سے فلک نما تک کی راہداری کو وہ اپنی پہلی معیاد میں بہر صورت مکمل کریں گے۔چیف منسٹر نے کہا کہ پرانے شہر کی راہداری پر 2675 کروڑ روپئے کی لاگت سے اس پراجکٹ کو مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پرانے شہر کی میٹرو ریل کے لئے اپنا حصہ دے یا نہ دے وہ آئندہ انتخابات سے قبل پرانے شہر میں میٹرو ریل کو چلائیں گے۔ چیف منسٹر نے کہا وہ پرانے شہرکو استنبول ' کریم نگر کو نیویارک یا ورنگل کو لندن بنانے کی بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ پرانے شہر میں آئندہ انتخابات سے قبل میٹرو چلانے کی بات کر رہے ہیں اور وہ کر کے دکھائیں گے۔ جناب اکبر الدین اویسی نے ریاستی بجٹ پر اپنے خطاب کے دوران پرانے شہر میں میٹر و ریل کو نظر انداز کئے جانے کی شکایت کرتے ہوئے حکومت سے استفسار کیا تھا کہ ریاستی حکومت نے فلک نما میں سنگ بنیاد رکھا ہے لیکن ٹنڈر کی طلبی کے علاوہ دیگر امور کو مکمل کئے بغیر سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے اس استفسارکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کے دوران انتخابی مہم کے لئے وہ میٹرو ریل کے ذریعہ پہنچیں گے اور وہ اپنی بات کوپر قائم ہیں۔ قائد ایوان مقننہ مجلس پارٹی نے پرانے شہر میں پولیس کے مظالم اور نوجوانوں کو لاٹھی چارج کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال تباہ ہورہی ہے اسی لئے حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہئے ۔ انہو ںنے حکومت کی جانب سے انسداد منشیات کے لئے چلائی جانے والی مہم کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کا پتہ ہونا چاہئے کہ شہر میں جو گانجہ اور منشیات آتے ہیں اس کی مکمل خبر پولیس کو ہوتی ہے ۔ جناب اکبر الدین اویسی نے اپنے خطاب کے دوران ریاست میں تعلیمی نظام کی تباہی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 10 برسوں کے دوران ریاست میں تعلیمی نظام تباہ ہوچکا ہے ۔ پیشرو حکومت کی جانب سے اسکالرشپس اور فیس بازادائیگی کی رقومات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔ انہو ںنے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان بقایا جات کی اجرائی کے سلسلہ میں اقدامات کریں۔ انہو ںنے تلنگانہ میں اوقافی جائیدادوں کی تباہی کے سلسلہ میں حکومت کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک برس کے دوران وقف جائیدادوں کے کتنے مقدمات میں بورڈ کو شکست ہوئی ہے اس کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وقف بورڈ معین منزل ' گٹلہ بیگم پیٹ ' درگاہ حسین شاہ ولی ؒ ' عاشور خانہ علی سعدؒ' مامڑپلی کے علاوہ وائسرائے ہوٹل کی وقف جائیدادوں کے معاملہ میں ہونے والی شکست کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان جائیدادوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کی حکومت سے اپیل کی ۔ اکبر الدین اویسی نے دواخانہ عثمانیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور دواخانہ کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت اسے مزید التواء کا شکار نہ بنائے ۔اکبرالدین اویسی نے بجٹ میں چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے لئے فنڈس مختص نہ کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پراجکٹ کی تکمیل کے لئے فنڈس کی تخصیص عمل میں لاتے ہوئے اس پراجکٹ کو مکمل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ 

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے