شخصیت کی تعمیر میں علم کا اہم رول ، سید سیعد احمد پونہ
گلبرگہ18جولائی ( نامہ نگار )شہر کے حسینی ملینیم انٹرنیشنل اسکول اسلام آباد کالونی گلبرگہ میں معروف موٹیویشنل اسپیکرMotivational Speaker سید سعید احمد پونہ کا شخصیت سازی پر خصوصی پروگرام رکھا گیا یہ پروگرام جمعیت باغبان گلبرگہ کی جانب سے منعقد ہوا ۔انجینئر مشتاق احمد جنرل سیکرٹری جمعیت باغبان گلبرگہ نے کہا کہ کے معروف موٹیویشنل اسپیکر سید سعید احمد پونہ جیسی علمی شخصیت کو سننے کا ہمیں موقع ملا ہے الحاج الیاس سیٹھ صاحب کی تعلیمی خدمات کو سرہاتے ہوئے
انجینئر مشتاق احمد نے کہا کہ اپنی بے پناہ مصروفیت کے باوجود الحاج الیاس سیٹھ صاحب نے اپنے مختلف اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لیے شخصیت سازی کے پروگراموں کا انعقاد کر کے بچوں میں نیا جذبہ و حوصلہ پیدا کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے سرپرست والدین اساتذہ اور خواتین کے لیے پروگراموں کا انعقاد کر کے یہ بتانے سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے اس کے لیے مسلسل کوشش ثابت قدمی اور دور اندیشی و مسلسل جدوجہد لازمی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے جمیعت باغبان گلبرگہ کی جانب سے تہنیت پیش کرتے ہوئے استقبال کیا ۔
اس موقع پر سید سعید احمد پونہ نے کہا کہ میں الحاج الیاس سیٹھ صاحب کو برسوں سے جانتا ہوں ان کے والد کی طرح ان میں بھی قوم و ملت کو لے کر جو تڑپ ہے اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ الحاج الیاس سیٹھ صاحب کو سیاست سے زیادہ ملت پسند ہے میں پانچ دنوں سے گلبرگہ میں مسلسل الیاس صاحب کے مختلف اداروں میں شخصیت سازی پر لیکچر دیا ہوں میں نے ایک بات الحاج الیاس سیٹھ صاحب میں نمایاں دیکھی ہے وہ یہ ہے کہ انہوں نے دین اور دنیا دونوں تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دی ہے یقینا یہ ملت کے لیے بہت بڑا سرمایہ ہے کہ انہوں نے ایک جانب دینی مدرسہ میں دینی تعلیم کا اہتمام کیا ہے تو دوسری جانب عصری تعلیم بالخصوص انگریزی تعلیم و تربیت کے لیے خوبصورت ادارے قائم کیے ہیں اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ کسی ادارے کی جانب سے صرف ایک پروگرام کا انعقاد ہوتا ہے لیکن الحاج الیاس سیٹھ صاحب نے اپنے اداروں میں والدین سرپرستوں بچوں، خواتین اور اساتذہ کے الگ الگ پروگرام رکھ کر انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح ہم اپنے آپ کو بہتر بنا سکتے ہیں اور کس طرح دنیا کے مختلف مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ سید سیعد احمد نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے ہمیں کئی نعمتوں سے نوازا ہے اشرف المخلوقات کا جو درجہ ہمیں ملا ہے وہ ظاہری وہ باطنی صفات اخلاق احساسات اور جذبات سے منسوب ہے انہی صفات سے ایک شخص اور اس کی شخصیت میں نکھار و ندرت پیدا ہوتی ہے پرہیزگاری ثابت قدمی دور اندیشی مسلسل کوشش یہ وہ عناصر ہیں جو اپنی زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ الحاج الیاس سیٹھ صاحب صدر جمیعت باغبان نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے کئی شخصیتوں کو دیکھا ہے جو مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں لیکن سید سیعد احمد پونہ ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جس نے اپنی مادری زبان اردو میں پوری دنیا میں شخصیت سازی کے پروگراموں کو خطاب کیا ہے ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں جائیں و اردو زبان میں ہی خطاب کرتے ہیں اپنی زبان کو پوری عالمی سطح پر عزت و وقار بخشنے والی شخصیت کا نام سید سعید احمد ہے ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے ہمارے مختلف اداروں میں اساتذہ والدین خواتین اور طلبہ و طالبات کو یہ بتانے اور سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ پاکیزہ علم دل اور دماغ کی تربیت کرتا ہے علم انسان میں کردار کی مضبوطی سننے سیکھنے اور جاننے کا جذبہ پیدا کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سید سیعد احمد نے تمام لیکچرز میں اسلامی اصول کے حوالے سے بتانے سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ انسان اپنی کامیابی کو اللہ کے فضل و کرم سے تعبیر کرے اپنی کامیابی پر تکبر اور غرور کا مظاہرہ نہ کرے اسی طرح ناکامی پر اپنی خامیوں اور کوتاہیوں کا خود جائزہ لیں اور صبر و استقامت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور نا آمید ہونے کے بجائے دانشوری اور حکمت سے کام لیتے ہوئے اپنی کامیابی کے بہتر راستے ڈھونڈیں ۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے ذمہ داران والدین سرپرست اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے