نئے راشن کارڈ اور ہیلت کارڈ کے لئے 17 ستمبر سے درخواستیں قبول کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان
حیدرآباد27 اگست ( نامہ نگار ) تلنگانہ حکومت نے 17ستمبر سے 10دن تک ریاست بھر میں پرجا پالانا پروگرام منعقد کرتے ہوئے نئے راشن کارڈس اور ہیلت کارڈس سے متعلق درخواستیں حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے پرجا پالانا پروگرام کے انعقاد کے سلسلہ میں جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ تمام اہل خاندانوں کو نئے راشن کارڈ اور ہیلت کارڈس جاری کرنے کے لئے اس مرتبہ پرجاپالانا پروگرام منعقد کیا جائے گااور نئے راشن کارڈس اور ہیلت کارڈس جاری کئے جائیں گے۔
راشن کارڈس سے ہیلت کارڈ کا کوئی لنک نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرجاپالانا پروگرام کے ذریعہ ہر خاندان سے تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ ریاست بھر کے تمام مواضعات، وارڈس میں پرجا پالانا پروگرام منعقد کرنے کے لئے تمام تیاریاں کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس اجلاس میں چیف منسٹر کے علاوہ وزیر صحت دامودر راج نرسمہا، چیف سکریٹری شانتی کماری، محکمہ صحت کے پرنسپال سکریٹری ڈاکٹر کرسٹیناچونگٹو، محکمہ بلدی نظم و نسق کے پرنسپال سکریٹری داناکشور اور چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری شیشادری بھی موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے