کالی مسجد (موتی مسجد ) کیلئے مزید 20 لاکھ روپے گرانٹ دینے وزیر جناب رحیم خان کا اعلان


کالی مسجد (موتی مسجد ) کیلئے مزید 20 لاکھ روپے گرانٹ دینے وزیر جناب رحیم خان کا اعلان



بیدر 27 اگست ( نامہ نگار )شہر بیدر کے چھدری روڈ پر واقع قدیم کالی مسجد(موتی مسجد ) کے احاطہ میں واقع قبرستان کے راستے اور مسجد کے سامنے کے پارکنگ احاطہ میں سی سی بیڈ کی تعمیر اور دیگر کاموں کےلئے ریاستی وزیر  منسیپل ایڈمنسٹریشن اور حج جناب رحیم خان نے محکمہ مائنرٹی ویلفیئر ڈولپمنٹ سے 20 لاکھ روپئے گرانٹ منظور کروایا ہے ۔چونکہ کام زیادہ ہے دستیاب گرانٹ ناکافی ہوگی اس لئے مزید گرانٹ کے لیے انتظامی کمیٹی مسجد ہذاء کے ذمہ داروں  نے وزیر موصوف سے نمائندگی کی ۔ 


مورخہ 25 اگست 2024 بروز اتوار کو بعد نماز مغرب ریاستی وزیر جناب رحیم خان نے مسجد ہذاء پہنچ کر معائنہ کیا۔اس موقع پر کالی مسجد (موتی مسجد) کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے صدر کمیٹی جناب  منصور احمد خان نے وزیر  منسیپل ایڈمنسٹریشن اور حج جناب رحیم خان کی سال پوشی وہ گل پوشی کر کے تہنیت پیش  کی ۔اس موقع پر انتظامی کمیٹی مسجد ہذاء کے صدر جناب منصور احمد خان ، سیکرٹری  جناب احتشام الحق اور رکن انتظامی کمیٹی مسجد ہذاء الحاج محمد ایاز الحق  پروپرائٹر کرناٹک چھالیا اسٹور بیدر نے خطاب کرتے ہوئے مسجد ہذاء میں مختلف کاموں کےلئے 20 لاکھ روپئے گرانٹ منظور کروانے پر وزیر رحیم خان کا شکریہ ادا کیا اور مسجد ہذاء میں ضروری اہم کاموں سے متعلق وزیر موصوف کو تفصیلی واقف کراتے ہوئے رحیم خان سے  خواہش کی کہ مسجد کے کاموں کےلئے مزید گرانٹ فراہم کی جائے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر  منسیپل ایڈمنسٹریشن اور حج رحیم خان نے کہاکہ مسجد اللہ کا گھر ہے۔اللہ رب العزت کا شکر ہےکہ وہ مجھ سے کام لے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کافی قدیم تاریخی مسجد ہے اس مسجد میں راستے اور پارکنگ میں سی سی بیڈ اور دیگر کاموں کےلئے 20 لاکھ روپئے گرانٹ فراہم کی جاچکی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ مزید 20 لاکھ روپئے گرانٹ فوری طور پر منظور کروائیں گے۔
وزیر نے وہاں موجود کانٹریکٹر کو ہدایت دی کہ کام جلد از جلد شروع کئے  جائے  چونکہ یہ مسجد کا کام ہے اس لئے کاموں میں کسی قسم کے نقائص نہیں ہونا چاہئے بلکہ اعلیٰ درجہ کا کام ہونا چاہئے۔ رحیم خان نے مزید کہاکہ انتظامی کمیٹی مسجد ہذاء کے ذمہ داروں کی مسجد کے تئں انتظامی امور اور خدمات کی ستائش کی اور کہاکہ کمیٹی کے حضرات بے انتہاء جستجو سے کام کر رہے ہیں۔اس کےلئے انہوں نے کمیٹی کے ذمہ داران کے کاموں کی ستایش کی ۔ 
آخر میں پیش امام مسجد نے دعائے خیر فرمائی ۔اس موقع پر ارکان انتظامی کمیٹی مسجد ہذاء احمد سیٹھ ، جناب نصیر صاحب ، جناب غفار صاحب کے علاوہ جناب وسیم الحق چیئرمین ندا نرسنگ کالج بیدر ، جناب اعجاز الحق چھالیا  اسٹور ، صنعت کار جناب عامر پاشاہ ، جناب  سید منظور حسین ، جناب محمد علیم الدین بندہ نوازی نمائندہ کے بی ین ٹائمز بیدر اور دیگر کے علاوہ مصلیان  مسجد موجود تھے۔ 

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے