تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی: آئندہ سال نقائص سے پاک انتظامات کرنے کا فیصلہ

 تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی: آئندہ سال نقائص سے پاک انتظامات کرنے کا فیصلہ



حیدرآباد 6 اگست (نامہ نگار )۔تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اراکین کااجلاس تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفترواقع حج ہاؤزنامپلی میں صدرنشین مولاناسید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ کی صدارت میں منعقدہواجس میں حج کمیپ 2024ء کا جائزہ لیا گیا۔کیمپ میں عازمین کوجن تکالیف کاسامناکرناپڑا اس کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔ آئندہ سال نقائص سے پاک انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مولانا خسرو پاشاہ صدرنشین حج کمیٹی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہاکہ 2024ءمیں عازمین حج کوجن تکالیف کاسامناکرناپڑاان پرہرزوایہ سے غوروخوص کیاگیا۔آئندہ برس 2025ء کے حج کیمپ سے متعلق ریاستی وزیراعلی ریونت ریڈی سے نمائندگی کی گئی۔بحیثیت وزیراعلی کوحج کمیٹی انڈیا،مرکزی وزارت اقلیتی بہبود اور قونصلیٹ جنرل جدہ کو خطوط لکھنے کی توجہ دلائی گئی۔مولاناخسروپاشاہ نے کہاکہ جملہ38 طیاروں کے ذریعہ حیدر آباد ایمبارکیشن پائنٹ حج ہاؤز نامپلی سے 11,444 عازمین سفر حج پر روانہ کیا گیا جن میں حیدر آباد کے 8229 کے علاوہ دیگر ریاستوں کے مابقی عازمین شامل تھے۔تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ارکان کے اجلاس میں مولانا سید شاہ افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین کے علاوہ سید عظمت اللہ حسینی صدرنشین اسٹیٹ وقف بورڈ، سید جعفر حسین معراج ایم ایل اے، شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسرحج کمیٹی، مجیب الدین،محمد شرف الدین، بھونگیر خواجہ ثناء مولانا الیاس احمد حامد قاسمی (نرمل)، محمد لئیق (رنگاریڈی) ڈاکٹرمحمد اظہرعلی (حیدر آباد) موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910











ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے