ڈاکٹر محمد رفیق محمد جانی راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے رکن سنڈیکیٹ نامزد
گلبرگہ 19 اگسٹ. (نامہ نگار ) رجسٹرار راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، کرناٹک، بنگلورو نے اپنے 10 ویں سنڈیکیٹ باڈی برائے 2024 تا 2027 کے دورانیہ کے لئے آر جی یو ایچ ایس ایکٹ، 1994 کے تحت اعلان کرتے ہوئے نو نامزد اراکین کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کی مدت 16.06.2024 سے 15.06.2027 تک تین برسوں پر مشتمل ہوگی۔ اعلان کی تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سائنسز کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے گلبرگہ کے ڈاکٹر محمد رفیق عبدالغفور عرف محمد جانی کو آر جی یو ایج ایس کا رکن سنڈیکیٹ نامزد کیا گیا ہے. ڈاکٹر محمد رفیق، گلبرگہ کے معروف گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور بہمنی ہاسپٹل گلبرگہ کے بانی و پارٹنر جناب محمد نصراللہ خان کے داماد ہیں. جنہوں نے مہادیواپپا رامپورے میڈیکل گلبرگہ سے ایم بی بی ایس میں کامیابی کے بعد اپنی ابتدائی طبی خدمات کا آغاز حضرت خواجہ بندہ نوازؒ جنرل ہاسپٹل گلبرگہ سے کیا جہاں انہوں نے چھ برسوں تک خدمات انجام دیں بعدازاں کچھ عرصہ ہیرے ساولگی میں گورنمنٹ میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے خدمات کی انجام دہی کے بعد سعودی عرب میں جوئنڈ منسٹری آف ہیلتھ کے تقرر پر ‘طائف چلڈرنز ہاسپٹل’ میں مسلسل 25 برسوں تک خدمات انجام دینے کے بعد اپنے وطنِ مالوف شہر گلبرگہ لوٹ آئے اور فی الحال ‘نمرا ہیلتھ کیئر’ میں خدمات انجام دے رہے ہیں. راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، کرناٹک، بنگلورو نے ڈاکٹر محمد رفیق کی مذکورہ طویل طبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں آر جی یو ایج ایس کا رکن سنڈیکیٹ نامزد کیا ہے. راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد رفیق کے بشمول چھ ممتاز ماہرین طب ڈاکٹر سی جگدیش، ڈاکٹر کرن کمار ایس کولاگیری، ڈاکٹر بی کے مدھوسودھن بنگلور اور ڈاکٹر شیلا وی مانے بنگلور کے نام بھی شامل ہیں، تفصیلات میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ اراکین سنڈیکیٹ کی مِیعاد اگلی تشکیلِ نو یا حکومت کے اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، مقرر ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے