کونسل کیلئے عامر علی خان و کودنڈا رام کے ناموں کی دوباره سفارش

کونسل کیلئے عامر علی خان و کودنڈا رام کے ناموں کی دوباره سفارش



حیدرآباد2اگسٹ (نامہ نگار ) گورنر کوٹہ کے تحت تلنگانہ کونسل اراکین کے طور پر کابینہ نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست اور پروفیسر کودنڈا رام کے ناموں کو دوبارہ منظوری دے کر گورنر جے ڈی ورما کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ریاستی کابینہ کا اجلاس جو کہ اسمبلی میں چیف منسٹر کی زیر صدارت منعقدہ ہوا میں کابینہ نے گورنر کوٹہ کے تحت دو ارکان کونسل کے طور پر جناب عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈا رام کے ناموں کو منظوری دے کر گورنر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مال و آئی ٹی پی سرینواس ریڈی اور وزیر ٹرانسپورٹ و انچارج وزیر شہر پونم پربھا کر نے کابینہ کی روداد سے واقف کرواتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ حکومت کی جانب سے پروفیسر کودنڈا رام اور جناب عامر علی خان کو گورنر کوٹہ کے تحت حکومت نے نامزد کیا تھا لیکن مقدمہ بازی کے بعد عدالت کی ہدایت کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا کہ دونو ں ناموں کو دوبارہ گورنر کے پاس روانہ کیا جائے ۔ کابینہ اجلاس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی ' ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارک ' وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ' پی سرینواس ریڈی ' پونم پربھاکر ' ڈی سریدھر بابو ' محترمہ انوسویا سیتا اکا' محترمہ کونڈا سریکھا ' ٹی ناگیشور راؤ' دامودر راج نرسمہا کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ جناب عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈا رام کو گورنر کوٹہ میں نامزد کرنے حکومت سے جاریہ سال کے اوائل میں ہی سفارش روانہ کی گئی تھی جسے اس وقت کی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندراراجن نے منظوری دے کر اعلامیہ بھی جاری کردیا تھا اور حکومت و الیکشن کمیشن سے دونوں اراکین کونسل کے احکام جاری کئے گئے تھے لیکن بھارت راشٹرسمیتی کی جانب سے گورنر کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے حکم التواء حاصل کیا گیا تھا اور دونوں کو حلف لینے سے عدالت نے روکا تھا ۔ حکومت نے آج کابینہ میںدوبارہ ان ناموں کی گورنر کوسفارش روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے