گلبرگہ میں جلسہ بہ عنوان جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کا تاریخی رول مسلم مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے ساجد رنجولوی کی اپیل


گلبرگہ میں جلسہ بہ عنوان جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کا تاریخی رول مسلم مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے ساجد رنجولوی کی اپیل 



گلبرگہ 9 اگست ( نامہ نگار )حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر اہم جلسہ عام بہ عنوان جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کا تاریخی رول بتاریخ 11 اگست بروز اتوار 11 بجے دن حضرت خواجہ بندہ نواز ایوان اردو انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ میں منعقد ہوگا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ صدارت کریں گے محترمہ حنا بیگم عزت مآب ڈپٹی میئر گلبرگہ افتتاح انجام دیں گی 


ڈاکٹر اکرم نقاش صدر انجمن ترقی اردو گلبرگہ انجنئیر محمد عزیز الدین موظف ای ای محکمہ تعمیرات عامہ عبد الرحیم ملاں سابق کارپوریٹر انجنئیر مشتاق احمد موظف اے ای ای محکمہ تعمیرات عامہ انجنئیر محمد محمود صاحب موظف اے ای ای محکمہ تعمیرات عامہ محمد طاہر علی معاون کارپوریٹر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ جدوجہد آزادی میں مسلم سیاسی قائدین کا رول ڈاکٹر ماجد داغی جدوجہد آزادی میں اردو شعراء کا رول کوثر پروین جدوجہد آزادی میں مسلم خواتین کا رول ڈاکٹر محمد عبد الباری جدوجہد آزادی میں علی برادران کا رول مولانا جاوید عالم قاسمی جدوجہد آزادی میں علما کا رول مولانا حافظ محمد فخرالدین مانیال جدوجہد آزادی میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اور ان کے خانوادہ کا رول مولانا مفتی سید پیراں حسینی جدوجہد آزادی میں مولوی سید کفایت علی کافی کا جذبہ عشق رسول سید نثار احمد وزیر آزادی کے 78 سال اور مسلمان عزیز اللّٰہ سرمست جدوجہد آزادی میں اردو صحافیوں کا رول عنوانات پر اظہار خیال کریں گے مولوی محمد خواجہ گیسو دراز قرات کلام پاک سجاد حسین الیاس ہاشمی صابری مولوی محمد مظہر احمد گرمٹکالی نعت خوانی کا شرف حاصل کریں گے بشیر عالم قائد مسلم لیگ نظامت کریں گے اور مجیب علی خان صدر مجیب علی خان میوزیم اینڈ کلچرل فورم گلبرگہ اظہار تشکر کریں گے سرگرم سماجی جہدکار ساجد علی رنجولوی صدر استقبالیہ نے اس اہم جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے مسلم مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ملک کی جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے مرکزی و تاریخی رول کو یاد کرنے کی عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے