کچھ پل بیٹھا کرو اپنی ماں کے پاس ، ہر چیز گوگل سے نہیں ملتی
نرمل7 اگست ۔ ( جلیل ازہر ) حیدرآباد دکن کی مٹی اور فضاؤں میں شہرت اور مقبولیت کے عناصر بھی شامل ہیں ۔ اس شہر سے جس شعبہ میں کام کرنے کا ارادہ کرلو مقبولیت قدم چومتی ہے ۔ اس سرزمین کی خوبی رہی ہے کہ کسی بھی شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاے والوں کو کامیابی ملی ہے اور شہر کا نام روشن کرنے کا موقع ملا ۔ فلمی دنیا میں حیدرآبادی فلموں کے ذریعہ اپنی ادکارہ کا جوہر دکھاتے ہوئے کم عرصہ میں شہرت حاصل کرنے والی ادکارہ حناشیخ جو ایک فلمی ٹیم کے ہمراہ نرمل آئیں تھیں ، مقامی دفتر سیاست میں نمائندہ سیاست سید جلیل ازہر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی فلمی زندگی کے بارے میں بتایا کہ وہ ممبئی شہر سے تعلق رکھتی ہیں لیکن انھوں نے اپنا مستقبل حیدرآباد میں تلاش کرلیا۔ پہلی فلم سلام زندگی سے فلمی سفر کا آغاز ہی اُن کی پہچان بن گیا بعد ازاں 127.B کلر فوٹوز کے علاوہ دو تلگو فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے ذریعہ شائقین فلم میں ایک منفرد مقام بنایا ۔ انھوں نے کہاکہ آج میرا جو بھی مقام ہے اس میں صرف اور صرف اہم کردار میری ماں کا ہے ۔ اس لئے کہ خوش نصیب ہے وہ شخص جس کی ماں زندہ ہے کیونکہ دنیا اگر پھول ہے تو ماں اُس کی خوشبو ہے ۔ اس خودغرض زمانہ میں بغیر لالچ کے اگر پیار ملتا ہے تو صرف ماں کا پیار ہے ۔ اس شعبہ میں میری ماں نے حوصلہ افزائی کی جس کے سبب آج میں اس مقام پر ہوں اور جدوجہد جاری رکھتے ہوئے اسی فلمی دنیا میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کا میرا مقصد ہے کیونکہ جب دل کسی چیز یہ شعبہ پر ٹھہرجاتا ہے تو ذہن کسی اور کو قبول نہیں کرتا۔ زمانہ سوائے تنقیدوں کے کچھ نہیں کرے گا لیکن کسی کے حالات کا جائزہ لیئے بغیر کچھ کہہ دینا مناسب نہیں ہوتا ۔ ہر انسان برا اور بے وفا نہیں ہوتا ، بجھ جاتا ہے دیا ( چراغ ) تیل کی کمی سے ہر بار قصور ہوا کا نہیں ہوتا ۔ اس لئے میں نسل نو کو مشورہ دیتی ہوں کہ کچھ پل بیٹھا کرو اپنی ''ماں '' کے پاس ہرچیز گوگل سے نہیں ملا کرتی ۔ خوشیاں بانٹنے کی کوشش کرو ، نفرتیں تو پہلے ہی عروج پر ہیں ۔ محترمہ حنا شیخ نے آخر میں کہاکہ میری مقبولیت اور شہرت میں ''سیاست '' ٹی وی کی بھی حصہ داری شامل ہے کیونکہ انتظامیہ نے میرا ایک انٹرویو سیاست ٹی وی پر لیا تھا جس سے عوام میں بہ آسانی میری پہچان اور بھی زیادہ ہوئی ہیں ۔ روزنامہ سیاست کے مالکین کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ سیاست 75 برس مکمل کرچکا ہے ۔ اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی طالب ہوں ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے