حضرت خواجہ ابوالفیض ؒ بیدر کا 567واں سالانہ سہ روزہ عرس شریف عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا

حضرت خواجہ ابوالفیض ؒ بیدر کا 567واں سالانہ سہ روزہ عرس شریف عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا



بیدر9 ستمبر ( نامہ نگار )حضرت سیّدنا خواجہ ابوالفیض بیدر کا 567 واں سالانہ سہ روزہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا۔تفصیلات کے بموجب 6ربیع الاوّل مطابق 10ستمبر2024بروز منگل ٹھیک4بجے سے محفل سماع بمقام خانقاہ حضرت سیّدنا خواجہ ابوالفیض4:45 منٹ بجے تک ہوگا بعد سماع خانقاہ حضرت ممدوحؒ میں نماز عصربا جماعت ادا کی جائیگی ۔ بعدسماع جلوس صندل مبارک خانقاہ ،سے ہوتے ہوئے درگاہ حضرت ممدوح ؒپہنچے گا۔ بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی کے خصوصی خدمات جناب سیّد شاہ اسداﷲ محمد محمد الحسینی المعروف بہ ثاقب حسینی سجادہ نشین ومتولی انجام دیں گے۔ گلہائے عقیدت سلام و نیاز فاتحہ اور تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین ہونگے۔
 اور اسی روز رات 9بجے شب جشن عطائے چھٹواں(6واں) خواجہ ابوالفیضؒ ایوارڈ بیدر کے نوجوان سماجی قائد محمد ماجد بلال صدر ہیومینٹی فرسٹ فاؤنڈیشن کو ان کی فقیدالمثال خدمت کے اعتراف میں عطا کیا جائیگا۔ 11بجے شب محفل سماع احا طہ درگاہ شریف منعقد ہوگی۔ 7ربیع الاوّل 11ستمبر بروز چہار شنبہ بعد نماز مغرب مسجد درگاہ حضرت ممدوح ؒ میں عظیم الشان جلسہ بعنوان عظمت اولیاء منعقد ہوگا۔ جلسہ کو جناب حافظ سیّد شاہ معین الدین حسینی المعروف حسین چشتی جانشین سجادہ نشین مخاطب کرینگے۔ ہمہ شب چراغاں ،بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگا 8ربیع الاوّل م 12ستمبر بروز جمعرات بعد نماز فجر ختم القرآن، فاتحہ خوانی وسلام نذرانہ عقیدت وتقسیم تبرکات ہونگے۔ اور سجادہ نشین صاحب بعد نماز ظہر جلوس کی شکل میں درگاہ سے خانقاہ شریف حضرت ممدوح ؒواپس ہونگے۔ بعد نماز مغرب بمقام خانقاہ حضرت ممدوحؒ زیارت آثار مبارک برائے مرد حضرات اور بعد نماز عشاء برائے خواتین مقرر ہے۔ جناب سیّد شاہ احمداﷲ حسینی عرف طارق حسینی، سید شاہ فریدالدین حسینی المعروف سید فضیل چشتی منتظمین عرس نے محبان اولیاء کرام سے تقاریب عرس میں معہ دوست احباب شرکت کی خواہش کی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910













ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے