مجھے کرن پر فخر ہے: عامر خان

             مجھے کرن پر فخر ہے: عامر خان



ممبئی 24 ستمبر( نامہ نگار )آواز دی وائسکرن راؤ کی فلم 'لاپتا لیڈیز' ہندوستان کی طرف سے آسکر میں داخل ہو گئی ہے جیسے ہی فلم فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے یہ اطلاع ملی تو ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کرن راؤ نے بھی اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اب اداکار اور کرن راؤ کے سابق شوہر عامر خان نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان شیئر کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ انہیں کرن پر فخر ہے۔ اپنے بیان میں عامر خان نے لکھا ہے کہ ہم سب اس خبر سے بہت خوش ہیں۔ مجھے کرن اور اس کی پوری ٹیم پر بہت فخر ہے۔ میں فلم فیڈریشن آف انڈیا کی سلیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے آسکر میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے ہماری فلم کا انتخاب کیا۔ میں اپنے ناظرین، ہمارے میڈیا اور پوری فلمی برادری کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے لاپتہ لیڈیزکو جو پیار اور تعاون دیا ہے اور جیو اور نیٹفلکس دونوں کا شکریہ جو ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے بہترین شراکت دار رہے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ ہماری تمام محنت رنگ لائی ہے۔ آپ سب کا شکریہ۔ امید ہے کہ لاپتہ لیڈیز اکیڈمی کے اراکین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوں گی۔ لاپتہ لیڈیز فلم کی ہدایات کرن راؤ نے دی ہیں۔ فلم 'لاپتہ لیڈیز' دو خواتین کی کہانی ہے جو اپنی اپنی جدوجہد میں اپنی طاقت تلاش کرتی ہیں۔ یہ دو دلہنوں کی کہانی ہے جو شادی کے بعد ٹرین میں سفر کرتے ہوئے اپنے شوہروں سے بچھڑ جاتی ہیں۔ فلم لاپتہ لیڈیز کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی طرف سے اچھے جائزے ملے۔ فلم کو او ٹی ٹی پر بھی بڑے پیمانے پر دیکھا گیا۔ نتنشی گوئل، پرتیبھا رانتا، سپارش سریواستو اور روی کشن نے اداکاری کی، لاپتہ لیڈیز کو عامر خان، کرن راؤ اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم عامر خان پروڈکشن اور کنڈلنگ پروڈکشن کے بینر تلے تیار کی گئی ہے جس کا اسکرین پلے بپلاب گوسوامی کی ایوارڈ یافتہ کہانی پر مبنی ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910












ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے