کٹھوعہ میں ریلی کے دورا ملکارجن کھڑگے کی طبعیت خراب ہوئی

کٹھوعہ میں ریلی کے دورا ملکارجن کھڑگے کی طبعیت خراب ہوئی



جموں،29 ستمبر ( ایجنسی)جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے جسروٹا میں اتوار کو ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو چکر آنے لگے،اور وہ اپنے خطاب کو مکمل نہ کر سکے ۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اب ان کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔خطاب کے دوران کھڑگے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش کر رہے تھے جو کٹھوعہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جاری آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔ اس واقعے میں دو دیگر پولیس اہلکار زخمی اور ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری غلام احمد میر نے کہا کہ ملکارجن کھڑگے جسروٹا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔اس دوران اُن کی طبعیت خراب ہو گئی ۔اُن کے ساتھیوں نے اسے کرسی پر بیٹھنے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر کی حالت مستحکم ہے۔کھڑگے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک ریلی سے خطاب کرنے جسروٹا گئے تھے۔ وہ ادھم پور ضلع کے رام نگر میں ایک اور عوامی ریلی سے بھی خطاب کرنے والے تھے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910











ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے