شولاپور میں کار نالے میں گرنے سے 2 ہلاک، 6 زخمی

شولاپور میں کار نالے میں گرنے سے 2 ہلاک، 6 زخمی



ممبئی 3 اکتوبر ( ایجنسی ) جمعرات کی صبح شولاپور ضلع میں شولاپور-منگل ویدھا ہائی وے پر کامٹی کے قریب نالے میں ایک کار الٹ جانے سے دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ میں تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، پولس کے مطابق، شولاپور ضلع کے گونی واڑی میں رہنے والے تقریباً آٹھ لوگ آج صبح کار سے تلجا پور سے اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔ کامٹی کے قریب ان لوگوں کی کار اچانک ایک پتھر سے ٹکرا گئی اور بے قابو ہو کر نالے میں گر گئی۔ اس واقعہ میں پردیپ سریش کشیرساگر (20) اور نیتا جی انکش کرالے (23) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ کار میں سوار روہت اشوک مانے (14)، روہت دلیپ کسبے (20)، سادھن موہن مسال (29)، سہیل راجو ملانی (32)، مہیش بھارت بندگر (17) اور ویبھو ارجن ہزارے (24) زخمی ہوگئے۔ کامٹی پولیس اسٹیشن کی ٹیم اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے