دسمبر 2028 تک مفت چاول کی فراہمی کی منظوری
نئی دہلی، 9 اکتوبر ( ایجنسی ) مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت جولائی 2024 سے دسمبر 2028 تک مفت چاول کی فراہمی جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت آج یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں حکومت کی تمام اسکیموں بشمول پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا ( پی ایم جی کے اے وائی ) اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت تغذیہ بخش چاول کی یونیورسل سپلائی کو جولائی 2024 سےدسمبر 2028 تک جاری رکھنے کی تجویز کو منظوری دی گئی ۔
0 تبصرے