ریاست میں 4760 ایم بی بی ایس نشستیں طلبہ کو الاٹ

ریاست میں 4760 ایم بی بی ایس نشستیں طلبہ کو الاٹ


حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : (نامہ نگار ) تلنگانہ ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیٹ میں زیادہ رینک حاصل کرنے والے طالب علم کو ایم بی بی ایس کنوینر کوٹہ میں نشست حاصل ہوئی ہے ۔ کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس کنوینر کوٹہ کی پہلے مرحلے کی فہرست منگل کو جاری کی ہے ۔ ریاست میں سرکاری ، خانگی میڈیکل کالجس میں موجود کنوینر کوٹہ میں تقریبا 4760 نشستیں طلبہ کو مختص کرتے ہوئے طلبہ کو معلوماتی فراہم کی گئی ہیں ۔ گذشتہ سال نیٹ میں 2.38 لاکھ رینک حاصل کرنے والے ایک ایس سی طالب علم کو خانگی میڈیکل کالج میں نشست حاصل ہوئی تھی جاریہ سال بی سی ( اے ) زمرے میں 3,16,657 رینک کو نشست حاصل ہوئی ہے ۔ گذشتہ سال پہلے مرحلے میں 1.31 لاکھ رینک کو جنرل زمرے میں نشست حاصل ہوئی تھی ۔ اس سال پہلے مرحلے میں 1.65 لاکھ رینک کو نشست حاصل ہوئی ہے ۔ بی سی ( بی ) زمرے میں گذشتہ سال پہلے مرحلے میں 1.40 لاکھ رینک کو نشست حاصل ہوئی تھی اس سال 1.94 لاکھ رینک کو نشست حاصل ہوئی ہے ۔ اس طرح گذشتہ سال بی سی ( ڈی ) زمرے میں 1.35 لاکھ رینکر کو نشست حاصل ہوئی تھی اس سال 1.80 لاکھ رینک کو نشست حاصل ہوئی ہے ۔ کنوینر کوٹہ نشستوں کے لیے مزید 3 تا 4 مرحلوں کی کونسلنگ منعقد ہوگی ۔ ایس سی زمرے میں 2.90 لاکھ رینک کو اور 2.87 لاکھ رینک کو نشست حاصل ہوئی ہے ۔ نظام آباد میڈیکل کالج میں معذورین تحفظات کے تحت 13.41 لاکھ رینکر کو نشست حاصل ہوئی ۔ اس طرح نیشنل کوٹہ میں 8 لاکھ تا 9 لاکھ رینک حاصل کرنے والوں کو بھی قریبی کالجس میں بی زمرے میں ایم بی بی ایس کی نشستیں حاصل ہونے کے امکانات ہیں ۔ جاریہ سال ریاست میں 8 نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجس کو منظوری دی گئی ہے ۔ جس سے مزید 400 ایم بی بی ایس کی نشستیں دستیاب ہوئی ہیں ۔ گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں 15 فیصد نشستیں آل انڈیا کوٹہ کے تحت بھرتی کی جائے گی ۔ اس کے لیے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے اعلیٰ طبقات کے لیے ( ای ڈبلیو ایس ) کوٹہ میں 10 فیصد نشستیں مختص کی ہیں ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے