حضرت شیخ شاہ محمد زین الدین کنج نشین جنیدی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کا 587عرس شریف
بیدر11 اکتوبر ( نامہ نگار )حضرت شیخ شاہ محمد زین الدین کنج نشین جنیدی البغدادی المعروف عارف بابا سجادہ نشین و متولی کی اطلاع کے مطابق حضرت شیخ شاہ محمد زین الدین کنج نشین جنیدی البغدادی کا 587 سالانہ عرس شریف نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے 9ربیع الثانی بمطابق 13 اکتوبر 2024 بروز اتوار بعد نماز عصر خانقاہ سے صندل نکالا جائے گا بعد نماز مغرب رسم صندل مالی انجام دی جایے گی 14 اکتوبر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک خانقاہ میں مرد و خواتین کے لیے اثار مبارک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرائی جائے گی شاہ محمد انس کنج نشین جنیدی البغدادی فرزند اکبر و خلیفہ نے سالانہ عرس شریف میں شرکت کی اپیل کی ہے
0 تبصرے