مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کا بجا بگل، الیکشن کمیشن نے کیا تاریخ کا اعلان ، جانئے کب کہاں ہوگی ووٹنگ
نئی دہلی 15 اکتوبر ( نامہ نگار )مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا ہے۔ الیکشن کمیشن مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے کئی سینئر افسران بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
جھارکھنڈ اسمبلی کی میعاد 5 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی سیٹوں کی کل تعداد 81 ہے۔ یہاں اکثریت کی تعداد 42 ہے۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے تمام پارٹیاں تیار ہیں۔ سبھی 81 اسمبلی سیٹوں پر لیڈران انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ یہاں انڈیا اتحاد اور این ڈی اے کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔
وہیں مہاراشٹر کی بات کریں تو وہاں اسمبلی کی مدت 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ مہاراشٹر میں اسمبلی کی 288 سیٹیں ہیں۔ یہاں واضح اکثریت کی تعداد 145 ہے۔ مہاراشٹر میں مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں مہایوتی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی۔ وہیں مہاوکاس اگھاڑی پرجوش ہے۔
0 تبصرے