سنگاریڈی میں عرس عرفانی و کل ہند مشاعرہ۔ ڈاکٹر نواز دیو بندی کے بشمول سرکردہ شعراء اکرام کی شرکت۔
سنگاریڈی 22 اکٹوبر (نامہ نگار ) حضرت حکیم عمر بن احمد حبیب فیض علی شاہ چشتی بندہ نوازی عرفانی سجادہ نشین بارگاہ عرفانی رح نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ حضرت حکیم الحاج احمد بن عمر حبیب عرفان علی شاہ بندہ نوازی رح کا 22 واں عرس شریف کے دو روزہ تقاریب کا حسب روایت تزک و احتشام کے ساتھ احاطہ بارگاہ عرفانی چاوش باغ سنگاریڈی میں 18 اور 19 ربیع الثانی مطابق 22 اور 23 اکٹوبر کو منعقد ہوں گی۔ 22 اکٹوبر بروز منگل بعد نماز عصر جلوس صندل جامع مسجد سنگاریڈی سے بر آمد ہوگا جو بعد نماز مغرب درگاہ شریف پہنچیگا۔ بعد نماز عشاء صندل پیش کیا جائگا اور اس کے بعد طعام عام کا۔نظم رہیگا۔
حضرت حکیم عمر بن احمد فیض علی شاہ چشتی بندہ نوازی عرفانی سجادہ نشین بارگاہ عرفانی رح نے کہا کہ ابتداء سے ہی خانقاہ اور دینی مدارس اسلام کی تبلیخ، ترویج و اشاعت کے علاوہ اردو زبان کے فروغ کے لیے بنیادی سطح پر کام کیا ہے۔ بزرگوں کے اسی کام کو خانقاہ عرفانی نے بھی آگے بڑھایا ہے اور گذشتہ 15 سال سے عرس عرفانی کے موقع پر پابندی کے ساتھ کل ہند مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ عرس عرفانی کل ہند مشاعرہ ملک کے تمام نامور اور اساتذہ شعراءاکرام نے شرکت کی اور ادبی دنیا میں عرس عرفانی مشاعرہ معیاری ادبی و سنجیدہ مشاعروں میں اپنی جگہ و منفرد شناخت بنائی ہے۔ اس مرتبہ بھی عرس عرفانی کے موقع پر 22 اکٹوبر بروز منگل 9 بجے شب احاطہ درگاہ شریف حضرت عرفانی رح چاوش باغ سنگاریڈی میں عرس عرفانی کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا۔ جناب عبدالرزاق قریشی سابق کارپوریٹر ناندیڑ کنونیر اور جناب شبیر احمد الہاشمی معاون کنونیر مشاعرہ ہے۔ مشاعرہ میں عالمی شہرت یافتہ استاد شاعر ڈاکٹر نواز دیو بندی، عزم شاکری، واحد انصاری، ارشاد انجم، شیخ احمد ضیاء، ڈاکٹر رضی شطاری، شکیل ظہیرآبادی، صابر بسمت نگری، سعد اللہ خان سبیل اور فیاض علی سکندر شرکت کرتے ہوے اپنا کلام پیش کریں گے۔ ادشاد انجم ناظم مشاعرہ ہے۔ مشاعرہ کے دو دور ہوں گے پہلا نعتیہ و منقبتی اور دوسرا دور سنجیدہ کلام پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے واضع کیا کہ عرس عرفانی کل ہند مشاعرہ صرف اردو ادب کے فروغ کے لیے خانقاہ عرفانی اپنی جانب سے کرتا ہے اور مشاعرہ کے انعقاد کے لیے بایر سے عطیات وصول نھیں کرتا ہے۔ حضرت حکیم عمر بن احمد فیض علی شاہ چشتی بندہ نوازی عرفانی سجادہ نشین بارگاہ عرفانی رح نے کہا کہ 19 ربیع الثانی مطابق 23 اکٹوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب فاتحہ خوانی ہوگی اور چراغاں ہوں گے۔ طعام عام کا نظم رہیگا۔ شب 9.30 بجے سے محفل سماع ہوگی جس میں معروف قوال کلام پیش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ صوفیاء اکرام کے آستانے قومی یکجہتی کا مظہر ہیں یہھاں پر ہندو مسلم سکھ عیسائی سب بصد عقیدت و احترام آتے ہیں۔ صوفیاء اکرام کے آستانوں سے اتحاد، یکجہتی، پیار و محبت اور امن و شانتی کا پیخام دیا جاتا ہے۔ عرس شریف تقاریب میں ریاست تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹرا سے مریدین و متعقدین شرکت کرتے ہیں۔ جناب شیخ شکیل احمد صدر عرفانی عرس کمیٹی اور اراکین عرفانی عرس کمیٹی کی زیر نگرانی انتظامات مکمل ہوچکے ہے۔ جناب شیخ شکیل احمد نے محبان اولیاء اللہ سے دو روزہ عرس شریف تقاریب اور محبان اردو سے کل ہند مشاعرہ میں شرکت کی خواہش کی ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR
0 تبصرے