بابا صدیقی فرزند ذیشان صدیقی این سی پی میں شامل

بابا صدیقی فرزند ذیشان صدیقی این سی پی میں شامل


ممبئی25 اکتوبر ( نامہ نگار )ریاست مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل این سی پی کے قائد بابا صدیقی جنکا حال ہی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ان کے فرزند ذیشان صدیقی نے اجیت پوار کی زیر قیادت این سی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ذیشان صدیقی فی الحال باندرہ ایسٹ حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں اور وہ اس مرتبہ این سی پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مہا وکاس اگھاڑی کے رکن شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) نے باندرہ ایسٹ سے ورون دیسائی کو ٹکٹ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ذیشان صدیقی کے والد بابا صدیقی این سی پی اجیت پوار گروپ کے ساتھ تھے اور وہ مہاراشٹرا کے سابق وزیر بھی رہ چکے ہیں وہیں ذیشان صدیقی کانگریس میں شامل تھے اور اب این سی پی میں شامل ہو گئے۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ باندرہ ایسٹ سے دوبارہ منتخب ہوں گے اور حلقہ کے عوام کی خدمت کریں گے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910












ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے