پولیس کے بغیر معاشرے کا تصور کرنا مشکل ہے ۔ جسٹس سچن کوشک

پولیس کے بغیر معاشرے کا تصور کرنا مشکل ہے ۔ جسٹس سچن کوشک



بیدر 22 اکتوبر ( نامہ نگار )شہر کے ضلع پولیس پریڈ گراؤنڈ میں21 اکتوبر 2024ء بروز پیر کو یو مشہیدان پولیس منایا گیا۔ پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے ہوا میں 3 راؤنڈ فائر کیا اور پولیس بینڈ کی ٹیم نے بینڈ پر 3 مرتبہ قومی ترانہ گایا۔ پولیس کا نصف پر چم لہرایا گیا اور 2 منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہید پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پولیس بینڈ پر ملین ڈھن بجائی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سچن کوشک آر این نے سب سے پہلے پولیس شہید اسمارک پر پھول چڑھا کر شہید پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر چندر کانت گوگے جو، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سرجن نے پولیس شہید اسمارک پر پھول چڑھا کر شہید پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ضلع  سپریٹینڈنٹ آف پولیس مسٹر پردیپ گنٹی ، ایڈیشنل ایس پی مہیش میگھناور ، چندر کانت پجاری اور ریٹائرڈ پولیس عہدیداران ، سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے شہید پولیس جوانوں کی یادگار پر پھول پیش کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ سچن کوشک آر این نے کہا کہ کئی پولیس والوں نے دوران خدمات اپنی جانیں دی ہیں۔ سماج کے ہر فرد کا فرض ہیکہ وہ انہیں یاد رکھیں اور ان کا احترام کریں۔ جسٹس سچن کوشک نے کہا کہ پولیس کے بغیر پُر امن سماج کا تصور کرنا بھی بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نہ ہوتی تو کسی بھی شخص کا آزادانہ اور آرام سے گھومنے پھرنے کے قابل نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کے پرسکون اور پر امن رہنے کی بڑی وجہ پولیس ہے۔ حقیقت میں پولیس اور قانون کے ذریعہ ہی ہر چیز کو روکنا ممکن ہے۔ ڈاکوؤں اور ظلم و زیادتی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے کئی پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈالی ہیں۔ کئی پولیس اہلکاروں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ملک کی ہر ریاست میں 8 سے 10 پولیس اہلکار خدمات کے دوران اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے افراد خاندان کو یاد رکھنا ہر ایک کا فرض ہے۔ سی آر پی ایف، ریلوئے پولیس ہی آئی ایس ایف بی ایس ایف ، پولیس اور دیگر ناموں سے پولیس پورے ملک میں کام کر رہی ہے۔ جسٹس کوشک نے مزید کہا کہ ان کی وجہ سے سارا نظام ٹھیک طرح سے چل رہا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پردیپ گنٹی نے 21 اکتوبر 1959 کو لداخ کے ہندوستانی سرحدی علاقے میں چینی فوجیوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے کرن سنگھ سمیت 10 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یاد میں ہر سال 21 اکٹوبر کو یوم شہیدان پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سال 24-2023ء میں بھی ملک کی کئی ریاستوں میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ان کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کرنے کا دن ہے- جو انہوں نے سماج کیلئے انجام دی ہیں ۔ سپریٹینڈنٹ آف پولیس مسٹر پردیپ گنٹی نے ملک کی مختلف ریاستوں میں شہید پولیس اہلکاروں کے نام پڑھ کر سنائے ۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے