روزنامہ راشٹریہ سہاراکی ممبئی سمیت کئی شہروں میں اشاعت بند،عملےکو تبادلہ یا استعفیٰ کی پیشکش

روزنامہ راشٹریہ سہاراکی ممبئی سمیت کئی شہروں میں اشاعت بند،عملےکو تبادلہ یا استعفیٰ کی پیشکش



ممبئی 31،اکتوبر( یواین آئی)اُردو دنیا میں یہ خبر انتہائی رنج وغم کے ساتھ سنی جائے گی کہ معروف کارپوریٹ کمیٹی سہارا انڈیا کے تحت سہارا انڈیا مس میڈیا نے اُردو اخبار روزنامہ راشٹریہ سہاراکی ممبئی سمیت کئی شہروں میں اپنی اشاعت آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عروس البلاد ممبئی، کولکتہ اور بنگلور کی اشاعت بند کر دی گئی ہے اور اس موقع پر اخبار کے عملے کو پہلی پیشکش کی گئی کہ وہ لکھنئو ، دہلی اور گور کھپور تبادلہ لے لیں۔ جبکہ دوسری پیشکش کی گئی کہ وہ 

اگر تبادلہ نہیں چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے دیں۔ انہیں ان کے کئی سال کے تو بقایا جات دینے کے بارے میں کمپنی نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ہے جو کہ ایک افسوسناک پہلو ہے۔ اس طرح سبھی جگہ عملے کو مبینہ طور پر باہر کا دروازہ دکھا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی، کولکتہ اور بنگلور ایڈیشن کو 18-17 سال کا عرصہ ہو گیا تھا، ذرائع کے مطابق في الحال نئی دہلی ، حیدر آباد، لکھنئو اور گورکھپور سے روزنامہ سہارا کی اشاعت بند نہیں ہو گی ، ویسے حیدر آباد کے بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے