تریچی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

تریچی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ


تریچی (تامل ناڈو) 11 اکتوبر ( ایجنسی ) ایئر انڈیا کے ایک طیارے نے آج شام تمل ناڈو کے تریچی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ یہ طیارہ شارجہ جا رہا تھا۔ اس طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے بعد طیارہ تقریباً تین گھنٹے تک ہوا میں چکر لگاتا رہا۔ اس دوران ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ تاہم پائلٹ نے محفوظ لینڈنگ کی۔ اس کے بعد تمام 140 مسافر طیارے سے بحفاظت باہر نکل آئے۔
ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ تریچی سے شارجہ جا رہے ایئر انڈیا کے طیارے کو لینڈنگ گیئر میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارے کو واپس تریچی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ اس دوران تقریباً تین گھنٹے بعد پائلٹ کی دانشمندی کے باعث طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔

تریچی ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر گوپال کرشنن نے ایئر انڈیا کے طیارے میں ہائیڈرولک فیل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ شارجہ جا رہا تھا۔ طیارے میں 140 مسافر سوار تھے۔ طیارہ رات 8.14 بجے اترا۔ اس سے پہلے طیارے کا ایندھن کم کیا گیا تھا۔ طیارے میں فنی خرابی کے بعد طیارے کے پائلٹ نے انتہائی ہوشیاری سے کام لیا۔ ایئر انڈیا کا یہ طیارہ تریچی ہوائی اڈے سے شارجہ کے لیے شام 5 بجے کے قریب روانہ ہوا۔ طیارے کے ہائیڈرولکس میں خرابی کے بعد طیارہ تقریباً تین گھنٹے تک آبادی کے اوپر چکر لگاتا رہا۔ اچھی بات یہ تھی کہ طیارے میں فنی خرابی کے باوجود لینڈنگ محفوظ رہی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے