جمعیت العلماء ہند ضلع بیدر کا انتخاب
بیدر 8 اکتوبر۔(ناز میڈیا اردو )۔ مسجد محبوب الہی ترکاری مارکیٹ بیدرمیں جمیعت العلماء ہند ضلع بیدر کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت محترم مولانا عبدالرحیم صاحب صدر ریاست کرناٹک بنگلورنے فرمائی اور منجملہ تمام اراکین ریاست کرناٹک نے شرکت فرمائی جس میں ریاست کرناٹک کے جنرل سکریٹری مولانا محب اللہ امین صاحب، مولانا شمیم سالک صاحب، مفتی عبدالرزاق صاحب اور مولانا حافظ فاروق صاحب نے بھی شرکت کی۔
اُنہیں کی نگرانی میں جمیعت العلماء ہند ضلع بیدر کی صدارت کے لیے مولانا عبدالغنی خان صاحب اور نائب صدر مولانا عبدالوحید صاحب قاسمی، مفتی شیخ عبدالغفار صاحب قاسمی،مولانا رفیق احمد صاحب قاسمی اور مفتی لئیق صاحب قاسمی اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد افتخار الحسن صاحب مظاہری اور خازن مولانا عبدالحکیم صاحب قاسمی اور سکریٹری حافظ و قاری محمد عاصم خان صاحب اور لیگل سکریٹری محمد نواز خان صاحب کونسلر منتخب ہوئے۔ مولانا عتیق الرحمن صاحب رشادی نیو سٹی صدر جمعیت العلماء اور نائب صدر مولانا حافظ محمد مظہر صاحب،مولانا انور صاحب اور مفتی جابر صاحب اور جنرل سکریٹری مفتی عبد الغفار صاحب قاسمی اور خازن حافظ محمد نثار صاحب منتخب ہوئے۔ مولانا سمیر الدین صاحب صدراولڈ سٹی، مولانا اسلم صاحب قاسمی نائب صدر، حافظ عبد المتین صاحب نائب صدر، مفتی عادل نصیر صاحب جنرل سکریٹری،حافظ صدام حسین صاحب خازن منتخب ہوئے۔ دیگر حاضرین علماء کرام کو مختلف عہدوں اور ذمہ داریوں سے نوازا گیا۔اس اجلاس میں ضلع بھر کے علماء کرام نے شرکت فرمائی تمام علماء کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آئندہ جمعیت العلماء کی خدمت کے لیے ہمہ تن مصروف رہنے کا وعدہ بھی کیا۔ آخر میں علماء کرام کے پندونصائح کے بعد اجلاس کا اختتام دعا پر ہوا۔
0 تبصرے