حیدرآباد کے پرانے شہر میں 18 سالہ نوجوان کا قتل
حیدرآباد 21 نومبر ( نامہ نگار )حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک اور قتل کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے 18 سالہ نوجوان کو بے رحمی سے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت معید کے طور پر ہوئی ہے، جو اویسی کالونی سنتوش نگر کا رہائشی تھا۔
اس سلسلے میں سنتوش نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقتول کی نعش کو عثمانیہ مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سنتوش نگر میں واقع حضرت برہنہ شاہ رحمت درگاہ کے عرس میں شریک معید کو نامعلوم افراد نے منصوبہ بند طریقے سے قٹل کردیا ۔
0 تبصرے