شرن بسوا یونیورسٹی میں شرن بسوپپااپا کی 90ویں سالگِرہ تقریب کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ
کلبرگی 14 نومبر( نامہ نگار ) شرن بسوا یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے 200 سے زائد طلباء اور فیکلٹی ممبران نے آج بروز چہارشنبہ ڈاکٹر شرن بسوپپااپا مہاداسوہا پیٹھادی پتھی کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں منعقدہ خون کے عطیات کیمپ میں حصہ لیا- 14 نومبر کو شرن بسویشور سمستھان کے آٹھویں پیٹھادی پتی پوجیہ ڈاکٹر شرن باسواپا اپاجی کی 90 ویں سالگرہ کی تقریبات منعقد ہیں جبکہ 22 نومبر کو شرن بسویشور ودیا وردک سنگھ کے چیئرپرسن ماتوشری پوجیہ ڈاکٹر دکشینی اوواجی اور 9 ویں پیٹھادی پتی دوڈپپااپا کی سالگرہ تقریب یکم نومبر منائی گئی ۔بسوا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف بزنس اسٹڈیز اور بسویشور ٹیچنگ اینڈ جنرل ہاسپٹل کی جانب سے دوڈپا اپا آڈیٹوریم میں مشترکہ طور پر منعقدہ خون کے عطیات کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر شویتا دیش مکھ نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انل کمار بڈوے، رجسٹرار ڈاکٹر ایس جی ڈولگودر، ڈین ڈاکٹر لکشمی پاٹل ماکا کی موجودگی میں کیا۔ رجسٹرار ایویلیویشن ڈاکٹر ایس ایچ ہونالی، ڈائریکٹر پروفیسر وی ڈی میتری اور دیگر افسران اور مختلف محکموں کے ڈین بھی موجود تھے۔
0 تبصرے