ڈاکٹر اصغر چلبل کے والد کا انتقال

         ڈاکٹر اصغر چلبل کے والد کا انتقال 



گلبرگہ یکم نومبر ( نامہ نگار )  ڈاکٹر محمد اصغر چلبل سابق چیرمین کڈا کے والد بزرگوار الحاج محمد ابراہیم صاحب چلبل کا کل بتاریخ 31 اکتوبر بروز جمعرات بوقت 11:30 بجے شب ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کی رہائش گاہ واقع نور باغ روضہ بزرگ گلبرگہ میں انتقال ہوا آج بروز جمعہ بتاریخ یکم نومبر بعد نماز جمعہ مسجد حسینی علم گلبرگہ میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور قبرستان محبوب نگر گلبرگہ میں تدفین عمل میں آئی نماز جنازہ میں اہلیان محلہ عزیز و اقارب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے حیات کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جلوس جنازہ اور تدفین میں مولانا حافظ محمد شریف مظہری سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست ناصر حسین استاد عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ سید نثار احمد وزیر موظف تحصیلدار گلبرگہ مولانا محمد جیلانی باقوی امین مختار سپرنٹنڈنگ انجنئیر محکمہ تعمیرات عامہ بیلاری محمد ابراہیم صاحب ایکزیکٹیو انجنئیر این ایچ گلبرگہ ڈیویژن انجنئیر محمد عزیز الدین موظف ایکزیکٹیو انجنئیر محکمہ تعمیرات عامہ انجنئیر مشتاق احمد موظف اے ای محکمہ تعمیرات عامہ انجنئیر محمد محمود اے ای ای محکمہ تعمیرات عامہ انجنئیر تجمل حسین عادل سلیمان سیٹھ عظیم شیرینی فروش چیرمین پلاننگ و ورکس کمیٹی گلبرگہ سٹی کارپوریشن سید نذیر الدین متولی خسرو جاگیردار معاون کارپوریٹر عارف خان این آر آئی حبیب خان ظہیر خان امتیاز صدیقی سابق کارپوریٹرس حیدرعلی باغبان سید ارسلان احمد وزیر عبد الرحیم مرچی سیٹھ افتخار افضل نقشبندی اعظم علی کلاس ون کنٹریکٹرس افضال محمود محمد عتیق این آر آئی محمد یونس شیرو منہاج مہدی واحد امر اینڈ سنس نذیر استاد تماپوری کے علاوہ کئی ایک معززین نے شرکت کی مولانا تنویر احمد اشرفی صدر مدرس دارالعلوم دینیہ بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گلبرگہ نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت فرمائی  مرحوم الحاج محمد ابراہیم صاحب چلبل شعبہ محصول سٹی کارپوریشن گلبرگہ کے موظف ملازم تھے مرحوم کی عمر 87 سال تھی مرحوم نہایت نیک سیرت اور خلوت پسند تھے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان اور 7 دختران شامل ہیں محمد امجد چلبل محمد اسلم چلبل محمد اکرم چلبل محمد جمیل چلبل ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور محمد وسیم چلبل مرحوم کے فرزندان ہیں سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست انجنئیر محمد عزیز الدین انجنئیر مشتاق احمد انجنئیر محمد محمود انجنئیر تجمل حسین عادل سلیمان سیٹھ عظیم شیرینی فروش محمد عتیق این آر آئی افتخار افضل نقشبندی اعظم علی عبد الرحیم مرچی سیٹھ نے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور ان کے برادران سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام لواحقین کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی ہے

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910




















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے