گلبرگہ میں آج سے تاریخی سیرت النبی مقابلہ جات کا آغاز موجودہ حالات میں یہ پروگرام وقت کی اہم ضرورت -ڈاکٹر محمد اصغر چلبل

گلبرگہ میں آج سے تاریخی سیرت النبی مقابلہ جات کا آغاز موجودہ حالات میں یہ پروگرام وقت کی اہم ضرورت -ڈاکٹر محمد اصغر چلبل


گلبرگہ 15 نومبر ( نامہ نگار ) سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر گلبرگہ آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ اور مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام آج 16 نومبر میں گلبرگہ میں منعقد شدنی 6واں سالانہ سیرت البنی انعامی مقابلہ جات کا آغاز صبح 10.30 سے آئیڈیل انگلش میڈیم اسکول جلیل کمپاؤنڈ پائن روڈ میں افتیتاحی تقریب کے ساتھ ہی شروع ہونگے گلبرگہ کے ممتاز حفاظ ، قراء و علماء اکرام حکم کی حیثیت سے خدمات انجام دینگے یہ بات ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمن سیرت النبی اسٹیڈی اینڈ ریسرچ سنٹر و چیر من انعامی مقابلے جات نے آج ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئ کی ہے -انھوں نے مزید کہا ہے کے اس سال ڈھائ ہزار سے زیادہ درخواست موصول ہوئے ہیں سب سے زیادہ حسن قراءت میں پانچ سو سے زیادہ طلبا وطالبات نے درخواست دی ہیں اور نعت خوانی میں بھی برابر درخواست مو صول ہو ئے ہیں اسی طرح قران اور سیرت کوئز میں بھی بارہ سو سے زیادہ فارم ا ئے ہیں اسی طرح حفظ احادیث ، تقریر اور تحریر ی مقابلے جات میں بھی خاصی تعداد میں درخواست موصول ہوئے ہیں -اسکول کالجس اور دینی مدارس کے طلبا و طالبات کیلئے ہر سال سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کے انعقاد کیلئے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور ان کی ٹیم کی بھرپور کوشیش اور فکر کرتے رہتےہیں اور وہ ہمیشہ ان مقابلہ جات سے نئی نسل کو سیرت النبی سے واقف کروانے کا بہت بڑا کام انجام دے رہے ہیں موجودہ حالات میں ایسے مقابلے جات وقت کی اہم ضرورت ہے علماء اکرام نے طلباوطالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مقابلے جات سے استعفادہ حاصل کریں والدین کو بھی چاہیے کے ان مقابلے جات اپنے بچوں کو حصہ لینے کی ترغیب دلائیں تاکہ گھروں اور معاشرہ میں دینی ماحول بنا رہے – علماء اکرام نے کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ گلبرگہ میں سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کا نہایت بڑے پیمانے پر انعقاد کیا جارہا ہے 16 نومبر کو حسن قرات 17 نومبر نعت خوانی ، 18 نومبر حفظ احادیث ، 19 نومبر کو تقریر ,20 نومبر کو تحریری ، 30 نومبر کو قراءن کو ئز اور 1 ڈسمبر کو سیرت کوئز مقابلے جات رہینگے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے تمام طلبا و طالبات سے اپیل کی ہے وہ پوری تیاری کے ساتھ بلا خوف و جھجک ان مقابل جات میں شرکت کریں والدین بھی اپنے بچوں کے مظاہر وں کو بھی حاضر رہے کر دیکھ سکتے ہیں
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے