رات میں مسافرین کو ڈرا دھمکاکر لوٹنے والی ٹولی بے نقاب
حیدرآباد 16نومبر ( ناز میڈیا اردو ) رات کے وقت سفر کرنے والے مسافرین کو ڈرا دھمکاکر لوٹنے والی چار رکنی ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے بالانگر سی سی ایس کے ساتھ کی گئی ایک کارروائی میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔ چار بدمعاش دو ٹولیوں میں تقسیم ہوتے ہوئے وارداتوں کو انجام دیا کرتے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کوکٹ پلی سرینواس راؤ نے بتایا کہ 25 سالہ بیربل سنگھ بیبانو 29 سالہ بھاگیندر سنگھ عرف ببلو سنگھ ساکنان ولی گنڈہ یادادری 20 سالہ روی سنگھ بوری ساکن قاضی پیٹ اور 20 سالہ ناگیش ساکن دنڈیگل کو گرفتار کرلیا ۔ اے سی پی نے بتایا کہ ڈی آئی روی کمار اور ڈی ایس آئی عبدالصمد کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمات درج ہیں اور پولیس انہیں بڑی شدت سے تلاش کر رہی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی میں ایک جیویلری دکان کے کیاشر اور بورا بنڈہ ، موتی نگر کے ایک ساکن کو انہوں نے دھمکاکر لوٹا تھا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے موبائل و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے