کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے انتخابات حضرت علی الحسینی کے حق میں صد فیصد ووٹ کرنے کی اپیل
گلبرگہ 18 نومبر ( نامہ نگار ) سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست بانی صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے متولی زمرہ کیلئے ممبران کے انتخاب میں تقدس مآب حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی صدر نشین خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ کے حق میں % 100 ووٹ دینے کی تمام ووٹرس سے پرزور اپیل کی ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جملہ 6 امیدوار میدان میں ہیں ان میں سے 2 امیدواروں کا انتخاب ہونا ہے تمام 6 امیدواروں میں حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب واحد ایسے امیدوار ہیں جنہیں قابلیت مقام و مرتبہ اور خدمات کی مناسبت سے تمام 1098 ووٹ ملنے چاہیئے عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ حضرت سید محمد علی الحسینی صاحب کے والد بزرگوار حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب اور دادا بزرگوار حضرت سید شاہ محمد محمد الحسینی صاحب غفران مآب سجادگان بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے سارے ملک کو بتایا کہ وقف آمدنی اور وقف املاک کا قوم و ملت کی بہبودی کیلئے کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے پرائمری سے تعلیم نسواں میڈیکل انجینئرنگ پروفیشنل کورسز کے ادارے اور خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کا قیام یہ وہ کارنامے ہیں جو ہندوستان کی کسی درگاہ کے سجادہ یا متولی نے انجام نہیں دیئے ایک انگریز سیاح نے گلبرگہ کو گنبدوں کا شہر قرار دیا تھا لیکن حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب کے دادا بزرگوار والد بزرگوار نے گلبرگہ کو تعلیمی اداروں کے شہر میں تبدیل کردیا ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا ہے کہ کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے ممبران اگر خدمات کا ایسا زبردست پس منظر رکھنے والے حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب کو کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کا متولی زمرہ سے رکن منتخب نہیں کرتے ہیں تو پھر ان کے ووٹ کی کوئی معنویت ہی باقی نہیں رہ جاتی عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ
جملہ 1096 ووٹس میں سے علاقہ کلیان کرناٹک کے 214 ووٹس ہیں پورے کرناٹک میں سب سے زیادہ ووٹرس بیجاپور ضلع میں ہیں بیجاپور ضلع میں 111 ووٹرس ہیں جبکہ شمالی کرناٹک میں جملہ ووٹس کے نصف سے زائد 556 ووٹس ہیں کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ میں علاقائی توازن کو قائم رکھنے اور علاقہ کلیان کرناٹک کی موثر نمائندگی کیلئے شمالی کرناٹک بالخصوص علاقہ کلیان کرناٹک کے جملہ ترجیحی ووٹ حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب کو ملنا چاہیئے حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب کا انتخاب اس لئے بھی ضروری ہے کہ کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ میں درگاہوں اور خانقاہوں کے متولیوں کی صحیح نمائندگی قائم ہوسکے متولی 2 طرح کے ہیں ایک درگاہوں خانقاہوں کے متولی دوسرے مسجد کمیٹیوں کے متولی پچھلے وقف بورڈ میں درگاہوں اور خانقاہوں کے متولیوں کی نمائندگی نہ ہونے کے نتیجہ میں درگاہوں خانقاہوں کے متولیوں بالخصوص موروثی متولیوں کے تقرر میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کے ہونے کے الزامات سامنے آنے تھے کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ خالص مذہبی ادارہ ہے لیکن اس میں سیاستدانوں کا عمل دخل بہت زیادہ ہوگیا ہے متولی زمرہ سے صحیح ممبران کا انتخاب نہ ہونے سے سیاستدانوں کو منشائے وقف و قوانین کا پاس و لحاظ نہ رکھتے ہوئے اپنی من مانی کرنے کے مواقع حاصل ہورہے ہیں ان حالات میں ضروری ہے کہ حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب کو متولی زمرہ سے بھاری اکثریت سے رکن منتخب کیا جائے نہ صرف انہیں رکن منتخب کیا جائے بلکہ کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کو پٹری پر لانے کیلئے انہیں ہی بورڈ کا چیرمین بھی منتخب کیا جائے بیالٹ پیپر میں حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب کا سیریل نمبر 6 ہے ان کے سیریل نمبر 6 اور نام کے سامنے 1 لکھ کر ترجیحی ووٹ دیں
0 تبصرے