مجلس کیلئے مہاراشٹر کے بعد کرناٹک اسمبلی کا کھلے گا دروازہ گلبرگہ کے دانشوروں کی ٹیم کا انتخابی دورہ شولاپور ، مجلس کی تائید میں زبردست لہر

مجلس کیلئے مہاراشٹر کے بعد کرناٹک اسمبلی کا کھلے گا دروازہ گلبرگہ کے دانشوروں کی ٹیم کا انتخابی دورہ شولاپور ، مجلس کی تائید میں زبردست لہر 



شولاپور 19 نومبر ( نامہ نگار ) علیم احمد کنونیر کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست ، گلبرگہ شمال کے نوجوان حرکیاتی باصلاحیت و بیباک قائد افضال محمود ، انور سلیدار جنرل سیکریٹری کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم گلبرگہ ضلع نے کل مہاراشٹر کے شولاپور سنٹرل اسمبلی حلقہ کا انتخابی دورہ کیا اور ایم آئی ایم امیدوار فاروق مقبول شابدی کی حمایت میں چلائی جارہی انتخابی مہم میں حصہ لیا کئی ایک مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران ملی سماجی تعلیمی شعبوں اور تجارتی حلقوں کی اہم و نمائندہ شخصیات سے ملاقات کی اور ملک بالخصوص مہاراشٹر کے موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا  شولاپور سنٹرل اسمبلی حلقہ کے شاستری نگر بیجاپور بیس لکشمی مارکٹ اور امبیڈکر نگر میں منقعدہ ایم آئی ایم امیدوار فاروق مقبول شیخ کے انتخابی جلسوں کو مخاطب کرتے ہوئے علیم احمد نے کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس صرف ووٹ حاصل کرنے کیلئے مسلمانوں کی خوشامد کرتی ہے انہوں نے راہول گاندھی کی محبت کی دکان کو خالی دکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دکان میں محبت کا کوئی سامان نہیں ہے علیم احمد نے مزید کہا کہ کانگریس مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے انہیں بی جے پی سے خوفزدہ کرتی ہے لیکن وہ بی جے پی کے مسلم دشمن اور دستور مخالف اقدامات پر کھل کر سامنے نہیں آتی عزیز اللّٰہ سرمست نے بٹیں گے تو کٹیں گے نعرہ کے جواب میں کہا کہ اصل نعرہ تو یہ ہونا چاہیئے کہ پڑھیں گے تو بڑھیں گے انہوں نے شولاپور میں فیاکٹری قائم کرنے اور ایک ہزار خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے فاروق مقبول شیخ کے انتخابی وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شولاپور سنٹرل کے ووٹرس فاروق شابدی سے جڑیں گے تو روزگار پائیں گے عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا کہ اس بار مہاراشٹر اسمبلی میں مسلم نمائندگی کا دروازہ شولاپور سے کھلنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ شولاپور کے مسلمانوں نے اپنے اتحاد کی طاقت سے مجلس کیلئے مہاراشٹر اسمبلی کا دروازہ کھولا تو اگلے اسمبلی الیکشن میں مجلس کیلئے کرناٹک اسمبلی کا دروازہ کھلے گا عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کے مسلمانوں میں زبردست سیاسی شعور کی بیداری دیکھی جارہی ہے اس بار مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں ایم آئی ایم کیلئے بڑے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے جس کے اثرات کرناٹک اسمبلی انتخابات پر بھی مرتب ہوں گے افضال محمود نے کہا کہ شولاپور سنٹرل اسمبلی حلقہ کے الیکشن میں اصل مقابلہ ایم آئی ایم اور بی جے پی کے مابین ہے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے مسلمانوں کو بخوبی اندازہ ہوگیا ہے کہ بی جے پی کی نفرتی سیاست کا مقابلہ صرف ایم آئی ایم ہی کرسکتی افضال محمود نے کہا کہ ایم ائی ایم کے بیانر تلے اگر دلت اور مسلم اتحاد قائم ہوجائے تو مہاراشٹر کی سیاست کا رخ بدل سکتا ہے اور ایک نئی سیاسی طاقت ابھر کر سامنے آسکتی ہے ایم آئی ایم امیدوار فاروق مقبول شیخ نے اظہار خیال کے دوران گلبرگہ کے احباب کا بطور خاص شکریہ ادا کیا مجموعی طور پر شولاپور سنٹرل کے انتخابی ماحول کی گرمی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس بار ایم ائی ایم امیدوار فاروق مقبول شیخ کی کامیابی یقینی ہے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے