مسلم طلبہ کے لیے فیلوشپ: جماعتِ اسلامی ہند، تلنگانہ

مسلم طلبہ کے لیے فیلوشپ: جماعتِ اسلامی ہند، تلنگانہ



حیدرآباد25 نومبر ( نامہ نگار )جماعتِ اسلامی ہند، تلنگانہ نے ریاست کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار مسلم طلبہ کے لیے مسلسل دوسرے سال  فیلوشپ کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو دفتر حلقہ  میں پوسٹر کا  اجراء کرتے ہوئے امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر نے ریاست میں قانون، صحافت، معاشیات یا تاریخ کے شعبے میں بیچلر یا ماسٹر کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے مسلم طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس فیلوشپ کے لیے آن لائن درخواست جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت مختلف فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے جن میں ملت کی تعلیمی ترقی بھی شامل ہے۔جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ کےشعبہ ایچ۔ آر۔ ڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس۔ ایم۔فصیح اللہ نے کہا کہ ملت کے ہونہار طلبہ کو ان کی کامیابیوں پر سراہا جانا چاہیے۔ 

مزید انہوں نے کہا : "یہ فیلوشپ اسی سمت میں ایک قدم ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا نوجوان طبقہ ایک بہتر معاشرے کے لیے قوم کی قیادت و رہنمائی کرے گا۔"آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 دسمبر 2024 ہے۔ مزید معلومات کے لیےفیلو شب کوآرڈی نیٹر جناب ایم جی اظہر سے اس نمبر پر رابطہ کریں:  9885549560 
https://forms.gle/XtqWBCYe9Lfq3eUx5 درخواست ۔ 
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910













 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے