آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے اجلاس بنگلورمیں قومی سیکریٹری سیاسی امور آل انڈیا ملی کونسل ڈاکٹڑمحمد اصغر چلبل کی جانب سےصدر بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے اجلاس بنگلورمیں قومی سیکریٹری سیاسی امور آل انڈیا ملی کونسل ڈاکٹڑمحمد اصغر چلبل کی جانب سےصدر بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد 



گلبرگہ 25نومبر( نامہ نگار ) آل انڈیا مسلم پرسنل  لا بورڈ کا 29واں اجلاس 23اور 24نومبر کو شہر بنگلور کے دار  العلم سبیل الرشاد میں پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ملک بھر سے مسلم پرسنل لا بورڈ کے ارکان اور خصوصی مدعوئین اس اجلاس میں شریک تھے۔


 گلبرگہ سے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل مدعو خصوصی و قومی سیکریٹری سیاسی امور آل انڈیا ملی کونسل نے  بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں وقف ترمیمی بل، یونیفارم سیول کوڈ، دینی مدارس کا سروے، عبادت گاہوں کی حفاظت وغیر جیسے مسائیل پر  کئی ایک اہم فیصلے لیئے گئے۔اسی اجلاس میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے عہدہ داران کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔ مولانا خالد سیف اللہ ررحمانی کو دوسری معیاد کے لئے صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ منتخب کیا گیا۔ اسی طرح مولانا عبیداللہ اعظمی، مولانا سید ارشد مدنی، سید سعادت اللہ حسینی،مولانا اصغر علی، مولانا محسن نقوی کو انئیب صدور کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔مولانا محمد فضل الرحیم مجددی کو جنرل سیکریٹری اور سیکریٹریز کی حیثیت سے مولانا عمر بن محفوظ ررحمانی، ڈاکٹر یٰسین علی عثمانی  اور مولانا بلال عبدالحئی  کو سیکریٹریز کی حیثیت سے نامزد کیا گیا۔ جناب محمد ریاض خازن منتخب کئے گئے جب کہ ترجمان کی حیثیت سے سید قاسم رسول الیاس کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ڈاکٹر محمد  اصغڑ چلبل نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو دوسری مرتبہ صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پر انھیں دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے سیرت النبی ؒ اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کی جانب  سے 7 کتابوں کامجموعہ پیش کی اس موقع  پر سلیمان خان اسی سٹنٹ سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل موجودتھے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے