کے ٹی آر کے خلاف نامپلی کورٹ میں کریمنل پٹیشن داخل
حیدرآباد23 نومبر ( نامہ نگار ) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ سابق ریاستی وزیر کے ٹی آر کے خلاف حیدرآباد کے نامپلی خصوصی عدالت میں کریمنل پٹیشن داخل ہوئی ۔ کے ٹی ار کے خلاف صنعتکار ایس سروجن ریڈی نے کریمنل پٹیشن فائل کیا ہے ۔ سروجن ریڈی نے بتایا کہ امرت ٹنڈر کے خلاف جھوٹے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر وہ عدالت سے رجوع ہوئے ہیں ۔ سروجن ریڈی نے اپنی پٹیشن میں عدالت کو بتایا کہ امرت ٹنڈرس کے معاملے میں بی آر ایس کے رکن اسمبلی کے ٹی آر نے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2011 میں ہی شوبھا کنسٹرکشن کمپنی قائم ہوئی ہے ۔ اس کمپنی کے دپتی ریڈی منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس کمپنی میں میرا کوئی شیئر نہیں ہے اور نہ ہی وہ ڈائرکٹر ہیں ۔ تاہم شوبھا کنسٹرکشنس کو مجھ سے جوڑتے ہوئے کے ٹی آر نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ امرت 2 کے پیاکیج 1 کنٹراکٹ کو اے ایم آر ، شوبھا آئی ایچ پی نے جوائنٹ وینچر کے تحت حاصل کیا ہے ۔ جوائنٹ وینچر میں کے ٹی آر شوبھا کو 80 فیصد حصہ داری ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں جو سراسر غلط اور بے بنیاد ہے جب کہ صرف 29 فیصد حصہ داری ہونے کا سروجن ریڈی نے دعویٰ کیا ہے ۔ امرت کاموں کے لیے ای ٹنڈر پورٹل کے ذریعہ آن لائن میں طلب کیا گیا ۔ شفاف طریقے سے الاٹمنٹ ہونے کے باوجود کے ٹی آر جھوٹے الزامات عائد کررہے ہیں ۔ کے ٹی آر کو وزارت کا تجربہ ہے ۔ ٹنڈر کے عمل سے وہ واقف ہیں تاہم وہ میری امیج کو داغدار بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ لیگل نوٹس روانہ کرنے کے باوجود کے ٹی آر کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ جس کی وجہ سے انہوں نے کریمنل پٹیشن داخل کی ہے ۔
0 تبصرے