سنبھل پولیس تشدد کی جوڈیشیل انکوائری کا مسلم لیگ کا مطالبہ پورے سانحے کیلئے ریاستی حکومت کی مشنری ذمہ دار

سنبھل پولیس تشدد کی جوڈیشیل انکوائری کا مسلم لیگ کا مطالبہ پورے سانحے کیلئے ریاستی 
حکومت کی مشنری ذمہ دار



گلبرگہ، 30نومبر(ای میل) انڈین یونین مسلم لیگ نے سنبھل واقعے کیلئے ریاستی  حکومت کو راست طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جوڈیشیل انکوائری کا مطالبہ کیا۔ آئی یو ایم ایل نے ہائیکورٹ کے کسی سٹنگ جج سے معاملے کی صاف وشفاف تحقیقات پر زور دیا اور ساتھ ہی متاثرین کیلے ایکس گریشاء جاری کرنے کا بھی ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔ آئی یو ایم ایل کرناٹک کے جنرل سکریٹری مولانا محمد نوح نے اس ضمن میں پارٹی کے راجیہ سبھا  کے ایک بیان کا حوالہ دیا۔آئی یو ایم ایل کے راجیہ سبھا ایم پی حارث بیرن نے سنبھل تشدد پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا  ہے کہ1991کا پلیسس آف ورشپ ایکٹ موجود ہے۔ جس میں تمام سیکشن واضح ہیں، اس کے باوجود نچلی عدالتیں اس طرح کے سروے کی اجازت دے رہی ہیں، جو کہ سراسر غیر قانونی ہے۔ راجیہ سبھا ایم پی نے فوری طور پر سروے روکنے کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا۔ مولانا محمد نوح نے بتایا کہ آئی یو ایم ایل کے  پانچ ایم  پیز کو مقامی انتظامیہ نے سنبھل میں داخل ہونے سے روک دیا۔ لوک سبھا ایم پی ای ٹی محمد بشیر کی قیادت میں  پانچ ایم پیز اور دیگر ہنماؤں  پر مشتمل ایک وفد دہلی سے سنبھل کیلئے روانہ ہوا تھا۔ اس وفد کے دیگر ایم پیر میں لوک سبھا کے مزید دو ممبران صمد صمدانی اور نواز غنی کے علاوہ راجیہ سبھا کے دو ممبران پی وی عبد الوہاب اور حارث بیرن شامل تھے۔ مولانا محمد نوح نے بتایا  کہ ہاپوڑ کراس پر ہی مسلم لیگ رہنماؤں کو روک کر واپس جانے پر مجبور کیا گیا اور حقیقت کی پردہ پوشی کرنے کیلئے ریاستی حکومت مسلم لیگ ایم پیز کو سنبھل  میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ مولانا محمد نوح نے یہ واضح کیا کہ ان کی جماعت کا یہ دورہ کوئی چوری چھپے نہیں ہو رہا تھا۔ دورے سے قبل ریاست کے  چیف سکریٹری اور متعلقہ حکام کو  تحریری طور پر مطلع بھی کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود مسلم لیگ وفد کو سنبھل میں داخلے سے روک دیا گیا۔  انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے دورہ سنبھل کا مقصد متاثرین سے ملاقات اور زمینی صورتحال سے واقفیت حاصل کرنا تھا اور متاثرین کیلئے راحتی اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔مولانا محمد نوح  کے مطابق راجیہ سبھا ایم پی حارث بیرن نے پولیس اور انتظامیہ کے ان الزامات کو مسترد کر دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ پتھربازی کی منظم حکمت عملی بنائی گئی تھی یا پھر پولیس والوں کو نشانہ بنانے کیلئے کئی ایک منصوبے بنائے گئے تھے۔  راجیہ سبھا ایم پی نے واضح طورپر کہا کہ پولیس اپنی بربریت کو چھپانے کیلے اس طرح کی تھیوریز، اسٹوریز بنا رہی ہے۔ راجیہ سبھا ایم پی نے بتایا کہ سنبھل تشددکی تفصیلات سے  وزیر اعظم،   مرکزی وزیر داخلہ اور یوپی کے وزیر اعلی کو مکتوبات کے ذریعہ آگاہ کیا جائیگا۔ حارث بیرن  نے کہاکہ  مقامی کارکنوں کے ساتھ دہلی میں میٹنگ کے بعد تمام حالات سے واقفیت حاصل کر کے تمام قانونی پہلوؤں اور انسانی ہمدردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جائیگا۔   اس موقع پر مسلم لیگ رہنماؤں نے سنبھل کی عوام سے امن و امان قائم رکھنے کی گزارش کی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے