حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل سے ظہیر آباد کی خاتون کے ایک ماہ کے بچہ کا اغوا

حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل سے ظہیر آباد کی خاتون کے ایک ماہ کے بچہ کا اغوا



حیدرآباد24 نومبر ( نامہ نگار )حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل سے ایک ماہ کے بچہ کا اغوا کرلیا گیا۔ ظہیرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون حسینہ بیگم کا شیر خوار بیٹا یرقان سے متاثر تھا۔ لڑکے کو علاج کیلئے خاتون نے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا۔

گزشتہ چند دنوں سے لڑکا ہاسپٹل میں زیر علاج تھا۔ شیرخوار کے ساتھ اس کی ماں اور نانی دونوں تھے۔ آج حسینہ بیگم اپنے بچہ کو اپنی ماں کے پاس چھوڑ کر ضروری کام سے گئی ہوئی تھی کہ اس دوران ایک اجنبی خاتون وہاں پہنچی اور علاج کیلئے ڈاکٹرس کی جانب سے بچہ کو طلب کرنے کا بہانہ کرکے شیرخوار کو ساتھ لے کر چلی گئی۔ کافی دیر تک خاتون کے واپس نہ آنے پر لڑکے کی ماں اور نانی کو شبہ ہوا
اور انھوں نے بچہ کی تلاش ششروع کردی تاہم وہ نہیں ملا۔ جس پر انھوں نے نامپلی پولیس سے رجوع ہوکر اس سلسلے میں شکایت درج کروائی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910












ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے