کے ایم ڈی سی بھون، بنگلور میں یوم دستور کی تقریب
بنگلورو 26 نومبر (پریس ریلیز) آج بروز26 نومبر 2024 ’’قومی یومِ آئین کے موقع پرکے یم ڈی سی بھون، شیشادری پورم ، بنگلورو میں ’بھارت کے آئین کی تمہید‘ کا حلف لیا گیا۔ یوم آئین ہر سال 26 نومبر کو ہندوستانی آئین کو اپنانے کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ 1949 کادن تھا جب ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی نے دستور کو باضابطہ طور پر اپنایا، جو 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا، جو ہندوستان کی ایک خودمختار اور جمہوری جمہوریہ میں تبدیلی کی علامت ہے۔جناب یو نثار احمد، چیرمین، KSMC نے آئے ہوئے تمام افسران و دیگر عہدیداران کو حلف دلایا۔اس موقع پر ڈاکٹر معاذالدین خان، رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی مع عملہ ، سمیہ روحی، سکریٹری، KSMC مع عملہ اور کے یم ڈی سی کے عملہ نے حلف لیا۔
0 تبصرے