ایف ٹی ایل اور بفر زون میں غیر مجاز تعمیرات

ایف ٹی ایل اور بفر زون میں غیر مجاز تعمیرات


حیدرآباد4ڈسمبر۔( نامہ نگار ) شہر کے نواحی علاقوں میں 'حیدرا' کی جانب سے کی جانے والی انہدامی کاروائی کے بعد ایک مرتبہ پھر سے دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے علاقوں میں تالابوں اور کنٹوں کے بفر زون اور ایف ٹی ایل میں کی گئی تعمیرات کے علاوہ غیر مجاز تعمیرات کے مالکین میں ایک مرتبہ پھر سے خوف کی لہر پیدا ہوچکی ہے اور 'حیدرا' کی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا جانے لگا ہے جبکہ کمشنر 'حیدرا' مسٹر اے وی رنگاناتھ نے واضح کردیا ہے کہ حکومت کے احکامات کے مطابق 'حیدرا' کی جانب سے رہائشی جائیدادوں کو فوری طور پر نشانہ نہیں بنایا جائے گا بلکہ انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے تخلیہ کی کاروائی کو یقینی بنانے کے بعد کاروائی کی جائے گی۔ 'حیدرا' کی جانب سے آج شہر کے نواحی علاقہ میں موجود بڈنگ پیٹ میونسپل کارپوریشن کے حدود میں الماس گوڑہ میں سرکاری پارک پر کئے گئے قبضہ پر تعمیرات کو منہدم کرتے ہوئے بڑی کاروائی انجام دی گئی اور بچوں کے لئے تعمیر کئے گئے پارک پر کئے گئے قبضہ کو برخواست کرواتے ہوئے پارک کے احیاء کے اقدامات کئے گئے ۔ 19 جولائی 2024کو 'حیدرا' کے قیام کے بعد سے آؤٹر رنگ روڈ کے حدود میں 'حیدرا' کے عہدیداروں نے مجموعی طور پر 300 سے زائد جائیدادوں کو منہدم کرتے ہوئے تالابوں اور کنٹوں کی بحالی کے اقدامات کئے علاوہ ازیں سرکاری جائیدادوں اور اراضیات کے تحفظ کے لئے بھی ان انہدامی کاروائیوں کے دوران جائیدادوں کو محفو ظ کیاگیا۔ چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی کی ہدایت کے بعد قائم کئے گئے جانے والے ادارہ 'حیدرا' کے ذریعہ دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں کئی تالابوںمیں کی گئی تعمیرات کو برخواست کرنے کے علاوہ سرکاری جائیدادوں اور نالوں پر کئے گئے قبضہ جات کو بھی برخواست کروانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ الما س گوڑہ میں سرکاری پارک پر قبضہ کے لئے جاری کوششوں کے سلسلہ میں'حیدرا' کو موصول ہونے والی شکایتوں کا جائزہ لینے کے بعد 'حیدرا' کے ذمہ داروں نے آج بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے بڈنگ پیٹ میونسپل کے عملہ کو ساتھ لیتے ہوئے کاروائی کی اور پارک کی نشاندہی کے بعد کئے گئے قبضہ کو برخواست کردیا گیا ۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران 'حیدرا' کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کے دوران کوکٹ پلی ' امین پور تالاب ' سنگاریڈی کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی کاروائی کرتے ہوئے'حیدرا' کی جانب سے کی گئی کاروائیوں میں کئی ایکڑ سرکاری اراضیات کے تحفظ کے اقدامات کئے گئے ہیں اور کئی تالابوں کے احیاء اور ان میں کی گئی تعمیرات کو برخواست کرتے ہوئے پانی جمع ہونے کی راہیں ہموار کی گئی ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق حکومت کی جانب سے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں کی 'حیدرا' میں تبادلہ کے بعد شعبہ کی کارکردگی میں مزید بہتری پیدا ہوئی ہے اور 'حیدرا' کی جانب سے ٹریفک پولیس اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے اشتراک سے شہر حیدرآباد کے علاوہ او آر آر کے حدود میں فٹ پاتھ پر کئے جانے والے قبضہ جات کو بھی برخواست کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں پیدل راہرووں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک میں پیدا ہونے والے خلل کو دور کیا جاسکے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910




















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے