حضرت سید شاہ پیر پادشاہ علویؒ بیدر کا صندل شریف
بیدر11دسمبر( ناز میڈیا ) حضرت سید شاہ پیر پادشاہ علوی الچشتی ؒ موقوعہ علوی چمن پہاڑی شریف بیدرکا 151واں سالانہ عرس وصندل شریف حسب عمل روایت قدیم شاندار پیمانے پرعقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ۔ تفصیلات کے بموجب 9؍جمادی الثانی مطابق12؍دسمبر بروزجمعرات 4 بجے بہ مزارات حضرت سیدشاہ ہدایت اﷲ علوی ؒ و حضرت سید شاہ کلیم اﷲ علوی پیر پادشاہ ثانی ؒ موقوعہ لال دروازہ علوی پورہ بیدر شریف گلہائے عقیدت سلام وفاتحہ، 4:30بجے کو صندل لال دروازہ علوی پورہ بیدر سے برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوح پہاڑی شریف پہنچے گا۔
نماز عصر کی ادائیگی کے بعد جناب سید شاہ من اﷲ علوی شطاری المعروف مدثر علوی سکریٹری آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ تلنگانہ وآندھرا پردیش واعظ و خصوصی خطاب فرمائیںگے ۔ بعدادائیگی نمازمغرب جناب سید شاہ عزیزاﷲ علوی المعروف نوید علوی سجادہ نشین ومتولی صندل مالی کی خدمات ممتاز، علمائے مشائخین ،سجادگان ،متولیان،سابقہ و موجود ہ عوامی نمائندو ں،سرگروہان فقراء ، ومعتقدین کی موجود گی میں بصد عقیدت و احترام کے ساتھ انجام دینگے۔ فاتحہ خوانی وگلہائے عقیدت سلام ونیاز تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین صاحب ہونگے ۔ 6:30بجے شام تناول تبرک و بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی، علوی چمن موقوعہ پہاڑی شریف بیدر میںاہتمام رہیگا ۔صندل شریف میں
عقیدتمندان سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے