فرقہ پرستوں کی نفرتی مہم سے بے پرواہ مسلمان آپسی نفرت میں مشغول صحافی و شاعر مبین احمد زخم کی سالگرہ کے موقع پر تہنیتی اجلاس ادباوشعرا دانشوروں کا
خطاب
گلبرگہ 29 دسمبر ( نامہ نگار ) ملک کے موجودہ حالات میں مسلمان فرقہ پرستوں کی شدید ترین نفرت کا سامنا کررہے ہیں اور اس نفرت انگیز مہم سے مستقبل میں درپیش ہونے والے سنگین عواقب و نتائج سے بے پرواہ مسلمانوں کو آپسی اختلافات نفرت حسد بغض سے فرصت ہی نہیں ہے اس فکرمندی کا اظہار سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ نے کیا ہے وہ کل رات مجیب علی خان میوزیم اینڈ کلچرل فورم گلبرگہ کے زیر اہتمام مجیب علی خان میوزیم روبرو مسجد خدیجتہ الکبری مکہ کالونی گلبرگہ میں منعقدہ معروف صحافی و شاعر مبین احمد زخم کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی جلسے میں صدارتی تقریر کررہے تھے مبین احمد زخم کے اعزاز میں تہنیتی جلسہ عزیز اللّٰہ سرمست کی زیر صدارت منعقد ہوا عزیز اللّٰہ سرمست نے ادبی حلقوں میں جاری ناچاقی پر سخت اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ
ہمارے ادبا و شعرا ، شعر و ادب کی تخلیق میں باکمال ہیں لیکن آپسی رنجشوں کے نتیجہ میں وہ اخلاقی و ایمانی اعتبار سے کمزور ہوتے جارہے ہیں عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ موجودہ نازک حالات میں شعرا و ادبا کی ذمہ داری ہے کہ وہ حالات سے باخبر رہیں اور ملت کو حالات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیں انہوں نے مبین احمد زخم کو ملی تڑپ رکھنے والا صحافی اور عاشق رسول شاعر قرار دیا قبل ازیں کارروائی کا آغاز مولانا مفتی سید شاہ پیراں حسینی برادر سجادہ نشین بارگاہ گلسرم و کرکندہ شریف کی قرات کلام پاک سے ہوا بشیر عالم صحافی ادریس تسکین صابری شاہ آبادی نے نذرانہ نعت پیش کیا مجیب علی خان بانی چیرمین مجیب علی خان میوزیم اینڈ کلچرل فورم گلبرگہ نے خیر مقدم کرتے ہوئے مبین احمد زخم کی صحافتی خدمات کو بہترین خراج تحسین پیش کیا سینئر قانون داں عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر سٹی زنس لیگل اکاڈمی گلبرگہ ضلع نے مبین احمد زخم کو عمدہ اور مخلص شخصیت قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ مبین احمد زخم نہایت عرق ریزی سے کام کرتے ہیں اور گلبرگہ بیدر یادگیر میں تمام حلقوں میں مقبول و معروف ہیں ساجد علی رنجولوی چیف ٹرسٹی ارشدہ اسماعیل ایجوکیشن اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ گلبرگہ نے مبین احمد زخم کو نہایت فعال صحافی قرار دیا بزرگ شاعر سید سجاد علی شاد مقبول احمد نیر شاہ آبادی اور ادریس تسکین صابری شاہ آبادی نے مبین احمد زخم کے فن اور شخصیت پر توشحیی نظمیں پیش کرتے ہوئے خوب داد و تحسین حاصل کی مقبول احمد سگری نائب چیرمین کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ نے بہترین اشعار کی پیشکشی کے ذریعہ مبین احمد زخم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی مقبول احمد سگری نے مبین احمد زخم پر لکھی گئی حمید عکسی ورنگل کی توشحیی نظم بھی پیش کی مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں نے کہا کہ سالگرہ کے جلسے میں شعرا ادبا علما دانشوران سیاسی سماجی قائدین کی شرکت سے ظاہر ہورہا ہے کہ مبین احمد زخم ایک کامیاب صحافی ہیں شیخ شاہ محمد منہاج الدین بادی چشتی القادری متولی درگاہ حضرت لنگوٹ بند گلبرگہ نے کہا کہ مبین احمد زخم کو اولیائے کرام کی بارگاہوں اور مشائخین سے والہانہ عقیدت ہے محترمہ ڈاکٹر مہر افروز ڈائریکٹر ھدی فاؤنڈیشن دھارواڑ نے بطور خاص جلسہ تہنیت میں شرکت کرتے ہوئے مبین احمد زخم کے فن اور شخصیت پر بہترین اظہار خیال کیا اور کہا کہ مبین احمد کا تخلص زخم ہے لیکن وہ کام مرہم لگانے کا کرتے ہیں سب کے درد اپنے سینے میں لئے پھرتے ہیں ڈاکٹر مہر افروز نے مزید کہا کہ مبین احمد زخم جتنے اچھے شاعر ہیں اتنے اچھے اور ہمدرد انسان ہیں معروف طنز و مزاح نگار منظور وقار نے مبین احمد زخم پر دلچسپ خاکہ پیش کرتے ہوئے ان کے صحافتی شاعرانہ اور گھریلو پہلوؤں پر نہایت پرمزاح انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے محفل کو زعفران زار بنا دیا ڈاکٹر محمد عبد الباری موظف اسوسی ایٹ پروفیسر انجمن اسلام ڈگری کالج پونا نے مبین احمد زخم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا اس طرح کے جلسوں کے ذریعے شعرا و ادبا کی عزت افزائی و قدردانی کی جانی چاہیئے بشیر عالم نے برجستہ اشعار کے ساتھ نہایت خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض انجام دیئے آخر میں وسیم عارف نے اظہار تشکر کیا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ ڈاکٹر مہر افروز حیدر علی باغبان ڈاکٹر عبد الباری ڈاکٹر غضنفر اقبال سربراہ کاغذ دکن بیورو گلبرگہ شیخ شاہ محمد منہاج الدین بادی منظور وقار یوسف منیار شارجہ ساجد علی رنجولوی وسیم عارف بشیر عالم زیبا تبسم صدر آل انڈیا اردو ویلفیر ڈیولپمنٹ چیرٹیبل ٹرسٹ بنگلور سیدہ صفیہ عرف منی اپا سوشیل ورکر مجیب علی خان سید نعیم الدین ایم ڈی وائس آف گلبرگہ محمد معظم علی معظم گرافکس اینڈ پرنٹنگ اور دیگر اصحاب نے مبین احمد زخم کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے کتابوں پورٹریٹس اور دیگر تحائف کے ذریعہ تہنیت کی سید نذیر الدین متولی بانی صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ مائناریٹی ایمپلائز اسوسی ایشن گلبرگہ نے مبین احمد زخم کی شالپوشی گلپوشی کرتے ہوئے نہایت خوبصورت و یادگار مومنٹو پیش کیا
0 تبصرے