ملیکارجن مراکلے ضلع الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر
بیدر11 دسمبر ( نامہ نگار )سینئر صحافی ملیکارجن مرکلے کو ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا نئے صدر منتخب کیا گیا ہے۔
انجمن کے نئے عہدیداران کا انتخاب شہر میں منعقدہ انجمن کے اراکین کے اجلاس میں کیا گیا۔عہدیداران کے نام اس طرح ہیں راجکمار سوامی ( اعزازی صدر)، ملیکارجن کپی گوڈا (کارکن صدر)، شیوانند، سنجیو کمار بکا (نائب صدر)، سریش نائک (جنرل سکریٹری)، وشوا وداگاؤں اور شرانو سوامی (سیکرٹری) کا انتخاب عمل میں آیا اس موقع پرجعلی چینل اور یوٹیوبرز کی لعنت کو روکنے کے لیے جدوجہد کرنے پر زور دیا گیا اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے سابق صدر راج کمار سوامی نے مطالبہ کیا کہ ضلع انتظامیہ فرضی چینلوں کے خلاف کارروائی کرے اس موقع پر درگاپا ہوسمانی، لنگیش مرکلے، نندو کمار، امبریش سوامی، آصف، بھرت اور دیگر موجود تھے۔
0 تبصرے