ایک شخص ، ایک خاندان اور ایک پارٹی کا نظریہ ناقابل قبول: ریونت ریڈی

ایک شخص ، ایک خاندان اور ایک پارٹی کا نظریہ ناقابل قبول: ریونت ریڈی


 حیدرآباد 10ڈسمبر (ناز میڈیا ) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ تلی مجسمہ پر اپوزیشن سے متنازعہ بنانے کی کوششوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ تلنگانہ تلی محض ایک مجسمہ نہیں ہے بلکہ چار کروڑ فرزندان تلنگانہ کے جذبات اس سے وابستہ ہیں۔ قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سکریٹریٹ کے احاطہ میں تلنگانہ تلی مجسمہ کی نقاب کشائی پر تفصیلی بیان دیا۔ انہوں نے 9 ڈسمبر کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرکے کہا کہ یہ دن تلنگانہ کی تشکیل میں اہم رول ادا کرنے والی شریمتی سونیا گاندھی کی سالگرہ کا دن ہے اور اسی دن 2009 میں مرکز کی یو پی اے حکومت نے علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ تلنگانہ تلی مجسمہ پر بی آر ایس اور بی جے پی کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ بی آر ایس نے 10 سال حکمرانی میں تلنگانہ تلی مجسمہ کو سرکاری طور پر قطعیت نہیں دی اور نہ ہی تلنگانہ کے سرکاری گیت کا انتخاب کیا ۔ اب جبکہ کانگریس حکومت نے عوام کے جذبات کے عین مطابق ایک حقیقی ماں کی صورت میں تلنگانہ تلی مجسمہ کو قطعیت دی ہے ، بی آر ایس اور بی جے پی اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کو بالواسطہ انتباہ دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ جمہوریت میں ڈکٹیٹرشپ اور ایک خاندان کی حکمرانی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص ، ایک پارٹی اور ایک خاندان کو تلنگانہ سمجھنا غلط ہوگا اور عوام پر اس نظریہ کو مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ جمہوریت میں بادشاہت و تانا شاہی کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ تلنگانہ تلی کے مسئلہ پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر نقاب کشائی تقریب میں شرکت کریں۔ چیف منسٹر نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تلنگانہ کا ہر باشندہ سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ تلنگانہ کی تشکیل پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ کی عوامی تحریک کے دوران طلبہ و نوجوانوں کی قربانیوں کا احترام کرکے سونیا گاندھی نے علحدہ ریاست کی تشکیل کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ریاست کی تشکیل کیلئے پڑوسی ریاست میں سیاسی نقصان کی پرواہ نہیں کی ۔ تلنگانہ تلی مجسمہ پر اپوزیشن کے اعتراضات کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ بی آر ایس جس تلنگانہ تلی کی سفارش کر رہی ہے ، اس کے سر پر تاج اور گلے میں زیورات ہے جبکہ تاج عام طور پر بادشاہوں کے سر پہ ہوتا ہے۔ حقیقی معنوں میں تلنگانہ کی ماں کا تصور پیش کرنے کیلئے ماہرین سے مشاورت کے بعد مجسمہ کو قطعیت دی گئی جس کے ہاتھوں میں مختلف فصلوں کے علاوہ عوام کو آشیرواد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں تلنگانہ تلی اور تلنگانہ کے گیت کو سرکاری طور پر طئے کرنے میں ناکام بی آر ایس کو آج حکومت پر اعتراض کا کوئی حق نہیں ہے ۔ تلنگانہ تلی کا مجسمہ چار کروڑ عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی ہے۔ مجسمہ میں تلنگانہ کی تہذیب و ثقافت کو پیش کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے عوام سے اپیل کی کہ تلنگانہ تلی کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو مسترد کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ نقاب کشائی تقریب کو سیاست سے دور رکھنے کیلئے گورنر جشنو دیو ورما ، بی آر ایس سربراہ کے سی آر ، مرکزی وزراء بنڈی سنجے ، کشن ریڈی ، مجلس کے اسد اویسی اور کمیونسٹ قائدین کو مدعو کیا گیا ہے ۔ انہیں امید ہے کہ کم از کم ایک دن سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر تقریب میں شرکت کریں گے ۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ تحریک میں عثمانیہ یونیورسٹی ، کاکتیہ یونیورسٹی کے رول کا ذکر کیا اور کہا کہ کئی طلبہ نے علحدہ ریاست کے لئے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مجسمہ کیلئے دو علحدہ تجاویز پیش کی گئی ۔ ایک تجویز تلنگانہ دیوتا اور دوسری تلنگانہ تلی کی تھی۔ چونکہ دیوتا مندر میں ہوتے ہیں اور ماں گھر میں ہوتی ہے، لہذا حکومت نے تلنگانہ تلی کی تجویز کو منظوری دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ نامور ادیب اندے شری کی جانب سے لکھے گئے گیت کو تلنگانہ کے سرکاری گیت کے طور پر منظوری دی گئی اور ہر تقریب میں یہ گیت گایا جارہا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران TG کے حق میں مہم چلائی گئی لیکن ریاست کی تشکیل کے بعد بی آر ایس حکومت نے TS کردیا۔ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت نے دوبارہ TG کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ نصب کئے جائیں گے ۔ 

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے