ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر کانگریس پارٹی نے سات دنوں کے لیے تمام پروگرام منسوخ کیے

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر کانگریس پارٹی نے سات دنوں کے لیے تمام پروگرام منسوخ کیے


نئی دہلی، 26 دسمبر ( ناز میڈیا )۔ آنجہانی سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اعزاز میں انڈین نیشنل کانگریس کے یوم تاسیس کی تقریبات سمیت تمام سرکاری پروگراموں کو اگلے سات دنوں کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج رات یہ معلومات دی۔
کے سی وینوگوپال نے کہا کہ اس مدت کے دوران منسوخ کیے جانے والے پروگراموں میں تمام ایجی ٹیشنل (احتجاج و مظاہرے) اور آوٹ ریچ (رسائی) پروگرام شامل ہیں۔ پارٹی کے پروگرام 3 جنوری 2025 کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ اس سوگ کے دوران پارٹی کا پرچم نصف جھکا رہے گا۔

کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اعزاز میں کانگریس نے جمعہ کو کرناٹک کے بیلگام میں اپنی ''جے باپو، جے بھیم، جے آئین ریلی'' کو منسوخ کر دیا ہے۔ کرناٹک ریاستی کانگریس کل ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کرے گی۔

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، ''میں ایک رہنما سے محروم ہو گیا ہوں۔ ہم میں سے لاکھوں جو اُن کے مداح تھے انہیں بڑے فخر سے یاد کریں گے۔ منموہن سنگھ جی نے بڑی دانشمندی اور دیانتداری کے ساتھ ہندوستان کی قیادت کی۔ ان کی عاجزی اور معاشیات کی ان کی گہری سمجھ نے پوری قوم کو متاثر کیا۔ محترمہ کور اور ان کے خاندان کے ساتھ میری دلی تعزیت۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910





 









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے