شادی
بیدر دسمبر ( نامہ نگار ) جناب الحاج ایوب خان ولد الحاج حسین خان صاحب مرحوم پانچ نمبر بیڑی والے بسواکلیان کی دختر ڈاکٹر صباء خان ( BUMS) کا عقد مسعود جناب مفتی محمد شمشاد قادری کے فرزند ڈاکٹر محمد رضاء ( BUMS) کے ساتھ بتاریخ 30 دسمبر 2024 ، بروز پیر بوقت بعد نماز عصر بمقام مسجد سوٹے پیر مین روڈ بسواکلیان بہ حسن و خوبی انجام پایا پرتکلف ضیافت کا اہتمام بعد نماز مغرب بمقام ڈیسنٹ کنونشن ہال کھنکا جھنڈا بسواکلیان میں کیا گیا تھا۔
محفل عقد و ضیافت میں ریاست کرناٹک ، مہاراشٹرا اور تیلنگانہ کے رشتہ دار ، دوست احباب ، عزیز و اقارب کے علاوہ تاجرین ، ممتاز علما ء کرام و مشائخین عظام ، معزز شخصیات، وکلاء ، صحافی ، ڈاکٹرس ، انجینئیرس ، اساتذہ کرام، دینی ملی، سماجی، اور تعلیمی اداروں کے ذمہ دار مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے بشمول معزز مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جن میں قابل ذکر جناب الحاج ایاز الحق پروپرائٹر کرناٹک چھالیہ اسٹور ، جناب اعجاز الحق پروپرائٹر انڈین چھالیہ اسٹور بیدر ، جناب کاشف الحق پروپرائٹر رائل چھالیہ سٹور ، الحاج صوفی محمد ذاکر الدین ، جناب محمد مسیح الدین عامل ، محمد علیم الدین بندہ نوازی نمائندہ کے بی این ٹائمز بیدر ، شامل ہیں الحاج سردار خان ، الحاج ایوب خان ، الحاج رؤف خان ، الحاج ظفر خان ، زیدخان طلحہ فہاد خان ، نہال افنان خان و انس نبیل خان اور خان فیملی نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔
0 تبصرے