شادی
بیدر9 دسمبر ( نامہ نگار ) برادران محترم جناب الحاج محمد ایاز الحق صاحب پروپرائٹر کرناٹک چھالیہ اسٹور بیدر کی زیر سر پرستی جناب محمد معین الحق (اسحاق سیٹی ) پروپرائٹر ماڈرن ماڈرن شوز مین روڈ بیدر کے فرزند محمد انضمام الحق (محسن ) B.E Civil انجینئر کا عاقد مسعود جناب محمد لائق الدین صاحب ساکن لطیف پورہ بیدر کی دختر B.E کمپیوٹر سائنس کے ساتھ مورخہ 7 دسمبر 2024 ءبروز ہفت بعد نماز عشاء بمقام رائل پیالیس فنکشن ہال لال واڑی بیدر میں بحسن و خوبی انجام پایا۔
مورخہ 8 دسمبر 2024ءبروز اتوار بعد عشاء نماز بمقام رائل پیالیس فنکشن ہال لال واڑی بیدر میں ضیافت ولیمہ کا پر تکلف اہمتام کیا گیا۔ تقریب ولیمہ میں ڈاکٹرس ، انجینئرس ، وکلاء ، سرکاری عہدیدار، سیاسی قائدین ، دینی، ملی و سماجی تنظیموں کے ذمہ دار تاجرین ، صحافی ، مختلف تعلیمی اداروں کے ذمہ دار، دوست احباب و رشتہ داروں کے بشمول معززمہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جناب اعجاز الحق پروپرائٹر انڈین چھالیہ اسٹور بیدر اور جناب محمد اظہر الحق ، جناب عرفان الحق اور ڈاکٹر عمران الحق و حق فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے