محمد ریاض الدین کی جانب سے 160 سلائی مشین کی تقسیم
بیدر 30 جنوری ( نامہ نگار )واڈ نمبر چار کے کونسلر محمد ریاض الدین کی اپنے بلدی حلقہ کے لیے کی جارہی عوامی خدمت ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے محمد ریاض الدین وارڈ نمبر چار سے گزشتہ 15 سالوں سے اس حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں ویسے دیکھا جائے تو محمد ریاض الدین ایک کونسلر ہیں لیکن ان کے کام کرنے کا طریقہ اور ان عوام کے تئیں ان کا جو جذبہ ہے وہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ محمد ریاض الدین صرف کونسلر نہیں چیئرمین اور رکن اسمبلی کی صلاحیت رکھنے والی شخصیت کا نام ہے واڈ نمبر چار کے تمام بلدی مسائل کو حل کرتے ہوئے انہوں نے عوام میں ایک خاص تاثر پیدا کیا ہے
اس کے علاوہ محمد ریاض الدین اپنے حلقے کے عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں گزشتہ 15 سالوں میں انہوں نے اپنے حلقے کے لیے کی عوام کے لیے گیس سلنڈر پکوان کے لیے کوکر تقسیم کیے تھے آج انہوں نے اپنے حلقہ چار کے بلا مذہب و ملت بی پی ایل کارڈ ہولڈر خواتین کو 160 سلائی مشین تقسیم کی ہے تاکہ ان کے حلقے کی خواتین خود کفیل بنے اور اپنی ضروریات کو پوری کرتے ہوئے ایک بہتر زندگی گزاریں کونسلر محمد ریاض الدین کی جانب سے کیے جا رہے کاموں کو لے کر کئی معززین شہر نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ
محمد ریاض الدین کی طرح تمام کونسلرس کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے حلقے کے لیے بلدیاتی بنیادی سہولتوں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل پر بھی توجہ دیں اس موقع پر کرناٹکا سٹیٹ حج کمیٹی کے رکن منصور احمد قادری ڈاکٹر مقصود چندا سابقہ وقف ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین فہیم الدین سیری کار، ارشاد علی پہلوان، شاہ نظیر الحسن محمد حبیب الدین محمد خرم عیدگاہ سنی کمیٹی کے سیکرٹری مبشر علی ابو محمد افروز کے علاوہ محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران بھی موجود تھے
0 تبصرے