ایس آئی او بگدل یونٹ کی 2025 کی نئی ٹیم کا اعلان
بیدر 15 جنوری ( نامہ نگار ) ایس آئی او بگدل یونٹ کی 2025 کی نئی ٹیم کا اعلان عبدالرشید کی قیادت میں کیا گیا، جنہیں یونٹ صدر منتخب کیا گیا ہے۔ طلحہ شرجیل یونٹ سیکرٹری، سید عمر ہفتہ وار پروگرامز کے آرگنائزر، اور محمد کیف علی آئی سی سی پروگرامز کے انچارج ہوں گے۔ بیت المال کے انتظامات محمد مقیم سنبھالیں گے، جبکہ تعلیم و توسیع کے شعبے کی نگرانی شیخ زید کریں گے۔ میڈیا سیکرٹری محمد فہد ہوں گے، اور دفتر و لائبریری کے امور محمد کلیم اور جعفر سعد کے سپرد کیے گئے ہیں۔ فارحان، عامر، اشفاق، اور عرفات کو آئی سی سی کوآرگنیزر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم تنظیمی اہداف کی کامیابی کے لیے اپنی خدمات انجام دے گی۔
ایس آئی او ایک طلبہ تنظیم ہے جو سماج کی تشکیل نو کے لیے نوجوانوں کو تیار کرنے کا مشن رکھتی ہے۔
0 تبصرے