امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے 9 جنوری کو بیدر بند پرائمری و ہائی اسکولس پی یو سی اور ڈگری کالجس کو تعطیل
بیدر 8 جنوری( نامہ نگار ) دلت تنظیموں کی جانب سے منظم کئے گئے بیدر بند کے پیش نظر مسلم تنظیموں کی تائید اس بند میں آٹو ڈرائیورز ، تاجروں، دکانداروں ، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ ایکسائز سمیت بیدر شہر اور تعلقہ کے تمام سرکاری امدادی غیر امدادی پرائمری و ہائی اسکولس ، پی یو سی اور ڈگری کالجس کو 9 جنوری کو تعطیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے
اس سلسلہ میں ایس ایل پرسن کمار ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹیو محکمہ تعلیمات بیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیمات پی یو کالجس بیدر نے ڈپٹی کمشنر بیدر کی ہدایت پر احکامات جاری کئے ہیں بیدر بند کے پیش نظر احتیاط کے طور پر اور طلبا و طالبات کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے 9 جنوری کو بیدر شہر اور تعلقہ کے تمام سرکاری امدادی غیر امدادی پرائمری و ہائی اسکولس اور پی یو اور ڈگری کالجس کو تعطیل دی گئی ہے
0 تبصرے