ڈاکٹر گریش بدولے کو بہترین ریٹرننگ آفیسر کا ایوارڈ
بیدر23 جنوری ( نامہ نگار )الیکشن کمیشن نے بیدر ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر گریش بدولے کو سال 2024-25 کے بہترین ریٹرننگ آفیسر کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ انہیں سال 2024-25 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات ووٹر لسٹ پر نظرثانی سمیت ضلع میں کئے گئے انتخابی کاموں کو دیکھتے ہوئے اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ 25 جنوری کو بنگلور میں ریاستی سطح کے ووٹر ڈے کے موقع پر دیا جائے گا۔
0 تبصرے